داؤن لود کریں
0 / 0
1056327/01/2003

میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہاتھ سے مشت زنی کرنا جائز ہے۔

سوال: 27112

میں جانتا ہوں کہ مشت زنی اسلام میں حرام ہے، لیکن اگر کسی شخص نے بانجھ پن یا بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق ٹیسٹ کروانے ہوں تو لیبارٹری میں مرد کا مادہ منویہ طلب کیا جاتا ہے، اور لیبارٹری میں صرف مشت زنی سے ہی مادہ منویہ فراہم کیا جا سکتا ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ہاں یہ جائز ہے، شیخ عبد اللہ بن حمید
رحمہ اللہ سے اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا:
“ضرورت کی بنا پر ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، علمائے کرام کہتے ہیں کہ: جو شخص
بغیر کسی ضرورت کے مشت زنی کرے تو اسے تعزیری سزا دی جائے گی، تاہم  کسی ضرورت کی
بنا پر مثلاً:  میڈیکل ٹیسٹ یا اولاد نہ ہونے کی بیماری کی تشخیص کیلئے  منی خارج
کرنا جائز ہے، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ بیماری خاوند میں ہو، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ
بیوی میں ہو، اس قسم کے حالات میں ان شاء اللہ کوئی حرج نہیں ہے” انتہی
ماخوذ از: فتاوى الشیخ عبد الله بن حمید (صفحہ: 271)

واللہ اعلم.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android