داؤن لود کریں
0 / 0

دوران احتلام آنکھ کھل گئی اور منی کے کچھ قطرے بھی نکل آئے تھے، تو اس نے مشت زنی کر لی، تو کیا اس کا روزہ فاسد ہو جائے گا؟

سوال: 311999

میں نماز فجر پڑھ کر سو گیا، تو احتلام ہونے کے دوران مجھے  جاگ آ گئی اور اس وقت منی کے چند قطرے ہی نکلے تھے، مجھے خصیوں میں درد ہونے لگا، تو پھر میں نے مشت زنی کر کے مکمل منی خارج کر لی، تو کیا میرا روزہ فاسد ہو گیا؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

رمضان یا غیر رمضان میں مشت زنی کرنا حرام ہے، اور مشت زنی کرنے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔

جیسے کہ "كشاف القناع" (2/ 318) میں  روزے کو توڑنے والی اشیا کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں:
"یا کوئی مشت زنی کرے یا ایسا عمل کرے جس سے منی خارج ہو جاتی ہے اور منی خارج ہو جائے؛ [تو اس سے روزہ فاسد ہو جائے گا]کیونکہ جس طرح بوسہ لینے کی وجہ سے منی خارج ہو جائے تو  اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے تو مشت زنی سے بالاولی ہو جانا چاہیے، اگر منی خارج نہ ہو تو پھر اس نے حرام عمل کا ارتکاب کیا ہے، تاہم اس کا روزہ فاسد نہیں ہو گا۔" ختم شد

اور مذی کے خارج ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، یہی موقف راجح ہے، جیسے کہ اس کی تفصیل سوال نمبر: (49752) کے جواب میں گزر چکی ہے۔

اس بنا پر :

آپ نے اپنے ہاتھ سے جو منی خارج کی ہے یہ حرام کام ہے، اور اس سے آپ کا روزہ فاسد ہو گیا ہے، آپ اس دن کے روزے کی قضا دیں گے،  اور اللہ تعالی سے توبہ بھی مانگیں گے۔

مزید کے لیے آپ سوال نمبر: (71213) اور (207243) کا جواب ملاحظہ کریں۔

واللہ اعلم

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android