کیا منگیتر کے سامنے بال ننگے کرنے جائز ہیں ؟
0 / 0
6,55626/07/2004
کیا عقد نکاح سے قبل لڑکی اپنےمنگیتر کے سامنے بال ننگے کرسکتی ہے
سوال: 3307
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
الحمدللہ
جب منگیتر کو شرعی طور پر دیکھ لیا جائے جو کہ اس سے نکاح کرنے یا نہ کرنےکے فیصلہ کے لیے کافی ہو ، تو اس کے بعد لڑکی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے منگیتر کےسامنے عقد نکاح سے قبل جسم کا کوئی بھی حصہ ننگا کرے ۔
آپ مزید تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 2572 ) اورسوال نمبر ( 2246 ) کے جوابات کا بھی مطالعہ کریں ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد