کیا نومولود لاوارث بچہ بھی مندرجہ ذيل حدیث کے تحت آتا ہے ؟
حدیث میں ہے کہ : ( حرام خوراک سے پیدا ہونے والے گوشت کےلیے آگ زيادہ بہتر ہے ) ۔
0 / 0
4,99015/12/2003
کیا نومولود لاوارث بچہ جہنم میں جائے گا
سوال: 33853
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
مذکورہ حدیث حرام کھانے میں عام ہے اوریہ وعیدکی احادیث میں شامل ہوتی ہے ، اورکسی بھی حال میں لقیط یعنی نومولود لاوارث بچہ اس کے تحت نہيں آتا کیونکہ اس بچے کا توکوئي قصور نہيں ، اس لیے اسے اورنہ ہی کسی اورکو دوسرے کے گناہ کی پاداش میں پکڑا نہيں جائے گا ۔
اس لیے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
کوئي بھی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہيں اٹھائےگا الانعام ( 164 ) ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 16 / 8 ) ۔