اگر عطر ميں نشہ آور الكحل كى بجائے زہريلى الكحل پائى جاتى ہو تو كيا اس عطر اور خوشبو كو استعمال كرنا جائز ہے ؟
ميں نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ علامہ مفتى عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:
اس خوشبو كو استعمال كرنا جائز ہے، اور اس ميں كوئى مانع ظاہر نہيں ہوتا. واللہ تعالى اعلم.