0 / 0
6,18504/03/2009

باربر شاپس ( نائى كى دوكانوں ) پر كى جانے والى برائياں

سوال: 34722

نوجوان صالون يعنى حجام كى دوكان پر جا كر مختلف قسم كے يورپى سٹائل بال بنواتے ہيں مثلا فرزاتشى، فرانسى، كابوريا، پيالہ كٹ، ميڈونا كٹ وغيرہ اور پھر وہاں پر بالوں كو ايسے نرم كرواتے اور بنواتے ہيں كہ وہ عورت كے بال ہوں، اس كے متعلق آپ كى رائے كيا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

باربر شاپس پر جانا بہت سارى برائياں پر مشتمل ہے جن سے اجتناب كرنا اور متنبہ رہنا ضرورى ہے، ان ميں سے كچھ برائياں درج ذيل ہيں:

1 – يورپى سٹائل كے بال بنوانا جن ميں كفار كى مشابہت ہوتى ہے، اور جو كوئى بھى كسى قوم سے مشابہت اختيار كرتا ہے وہ انہى ميں سے ہے.

2 – بالوں كے ساتھ كھيلنا، اور نصوص شرعيہ كى مخالفت كرنا مثلا: القزع يعنى سر كے كچھ بال مونڈنا، اور كچھ باقى رہنے دينا، اور ابرو كے بال اكھيڑنا اور ابرو باريك كرنا، افسوس ہے كہ بعض مرد بھى ايسا كرتے ہيں، اور داڑھى مونڈنا وغيرہ يہ بہت ہى بڑى برائى ہے.

3 – تيسرى جنس يعنى ہيجڑوں كا فتنہ ميں پڑنا، جو صالون كى كرسى پر بيٹھے ہوئے لوگوں كے بہت قريب ہونا، بلكہ وہ انكے ساتھ ہى مل جاتے ہيں اور مالش جيسے فعل كا سرانجام ديتے ہيں جو كہ ايك بہت ہى غلط اور قبيح حركت ہے.

4 – لواطت اور بدفعلى جيسى عادت ميں پڑنے كى راہ.

5 – مصيت و نافرمانى ميں مال صرف كرنا، اور عظيم اور قيمتى وقت كا ضياع جس ميں نائى ان كے بال دھوتا، اور صاف كرتا ہے، بلكہ مردوں كو ميك اپ بھى كرتا ہے، اللہ محفوظ ركھے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android