داؤن لود کریں
0 / 0
361412/07/2021

اے ٹی ایم کے لیے دکان کرائے پر دینے کا کیا حکم ہے؟

سوال: 358038

کیا انڈیا میں اے ٹی ایم مشین لگانے کے لیے بینک کو دکان کرائے پر دی جا سکتی ہے؟ واضح رہے کہ صرف اے ٹی ایم مشین ہی لگائی جائے گی بینک نہیں کھولا جائے گا۔

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اول:

سودی بینک کے لیے اے ٹی ایم مشین لگانے کے واسطے دکان کرائے پر دینا

سودی بینک کے لیے اے ٹی ایم مشین لگانے کے واسطے دکان کرائے پر دینا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ اس میں سودی بینکوں کے ساتھ لین دین میں معاونت ہو گی، اور بہت سے لوگ صرف اسی وجہ سے اس بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں گے کہ اس بینک کی اے ٹی ایم مشین میسر ہے، حالانکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ 
 ترجمہ: نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کریں، گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون مت کریں، بیشک اللہ تعالی سخت عذاب دینے والا ہے۔[المائدہ: 2]

اسی طرح صحیح مسلم: (1598) میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے سود کھانے والے ، کھلانے والے، کاتب اور دونوں گواہوں پر لعنت فرمائی ہے اور فرمایا: (یہ سب گناہ میں یکساں ہیں)

امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"اس حدیث میں بالکل صراحت ہے کہ دو سودی لین دین کرنے والوں کے درمیان معاہدے کی کتابت کرنا حرام ہے، اسی طرح اس معاہدے کا گواہ بننا بھی حرام ہے، بلکہ اس میں باطل کام پر معاونت کی حرمت بھی بیان کی گئی ہے۔" ختم شد
شرح مسلم (11/ 26)

اس بارے میں مزید کے لیے آپ سوال نمبر: (22870 ) کا جواب ملاحظہ کریں۔

دوم:

ایسی اے ٹی ایم مشین لگانے کے لیے دکان کرائے پر دینا جو کسی بینک کے لیے مختص نہیں ہے

اور پیسے نکلوانے کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایسی اے ٹی ایم مشین لگانا چاہتی ہے جو کسی خاص سودی بینک کی ہے تو اس کا حکم وہی ہے جو اوپر ذکر ہوا ہے کہ انہیں دکان کرائے پر دینا جائز نہیں ہے۔

اور اگر ایسی اے ٹی ایم مشین لگانی ہے جو کسی بینک کے ساتھ خاص نہیں اور اس علاقے میں اسلامی اور سودی ہر طرح کے بینک ہیں تو پھر دکان ایسی اے ٹی ایم مشین کے لیے کرایہ پر دی جا سکتی ہے۔

اور اگر اس ملک میں صرف سودی بینک ہی ہیں تو پھر انہیں دکان کرایہ پر نہیں دی جا سکتی؛ کیونکہ جیسے کہ پہلے بھی گزر چکا ہے کہ ان کی وجہ سے سودی لین دین اور سودی کھاتے کھلوائے جائیں گے تو اس صورت میں دکان دار معاون شمار ہو گا۔

واللہ اعلم

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android