داؤن لود کریں
0 / 0

حرم كى بجلى سے موبائل سيٹ چارج كرنے كا حكم

سوال: 40241

ميں نے ايك عورت كو حرم مكى ميں حرم كى بجلى سے اپنا موبائل چارج كرتے ہوئے ديكھا، كيا اس كا يہ عمل جائز تھا؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ورع اور تقوى كا راستہ اختيار كرتے ہوئے احتياط تو اسى ميں ہے كہ ايسا نہ كيا جائے، اور پھر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جس ميں شك ہو اسے چھوڑ كر ايسا عمل كرو جس ميں شك نہ ہو "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 2518 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے اسے صحيح ترمذى ميں صحيح كہا ہے.

اس بنا پر حرم جانے سے قبل موبائل سيٹ كو گھر سے ہى چارج كر ليا جائے تا كہ حرم كى بجلى استعمال كرنے سے مستغنى رہے.

ليكن اگر مسلمان شخص كو اس كى ضرورت پيش آ جائے اور حرم كے ذمہ داران اس سے منع نہ كريں تو اميد ہے كہ ان شاء اللہ اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن پھر بھى اسے اتنا ہى چارج كرنا چاہيے جتنى ضرورت ہو زيادہ نہ كرے، حتى كہ دوسرے مسلمان بھائيوں كو بھى اپنے موبائل سيٹ چارج كرنے كا موقع دے جو اس طرح يا اس سے بھى زيادہ ضرورتمند ہوں.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android