كيا غسل كرتے وقت باتھ ٹب ميں پيشاب كرنا حديث نہى ميں شامل ہوتا ہے كہ انسان غسل كرنے والى جگہ پر پيشاب نہ كرے، يا كہ پانى كا نكاس ہونے كى بنا پر يہ اس ميں شامل نہيں ہوتا ؟
0 / 0
8,79808/08/2007
باتھ ٹب ميں پيشاب كرنا
سوال: 4026
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد صالح العثيمين رحمہ اللہ كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:
نہيں، يہ اس ميں داخل نہيں ہوتا، كيونكہ جب وہ پيشاب كريگا تو اس پر پانى بہائےگا تو وہ پيشاب وہاں سے زائل ہو جائيگا، ليكن اسے اس وقت تك غسل نہيں كرنا چاہيے جب تك پانى بہا كر وہاں سے پيشاب دور نہ كر لے.
سوال:
يہ پيشاب دوران غسل كيا جائے تو؟
جواب:
عادتا پيشاب كسى اور جگہ كيا جاتا ہے، ليكن فرض كريں اگر انسان كو غسل كرتے ہوئے پيشاب آ جائے تو وہ غسل كرنا ترك كر دے اور پہلے پيشاب كر كے اس پر پانى بہائے…
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشيخ محمد بن صالح العثيمين