مجھ پر قسم كا كفارہ تھا، تو ميں نے تين يوم كے روزے ركھ ليے حالانكہ ميرے پاس دس مسكينوں كو كھانا دينے كى استطاعت موجود تھى، كيا ميں نے جو كيا ہے وہ صحيح ہے ؟
قسم كے كفارہ ميں كھانا دينے كى استطاعت ہوتے ہوئے روزے ركھنے سے كفارہ ادا نہيں ہو گا
প্রশ্ন: 42804
আলহামদুলিল্লাহ ও রাসুলে আল্লাহ ও তাঁর পরিবারের উপর সালাম ও প্রশংসা
كھانا يا لباس دينے يا غلام آزاد كرنے كى استطاعت ہوتے ہوئے روزے ركھنے سے كفارہ ادا نہيں ہو گا، كيونكہ اللہ سبحانہ وتعالى نے روزوں كى ترتيب اس وقت ركھى ہے جب كھانا، يا لباس يا غلام نہ ہو، اسى كو بيان كرت ہوئے اللہ تعالى نے فرمايا:
اللہ تعالى تمہارى لغو قسموں ميں تمہارا مؤاخذہ نہيں كرتا ليكن ان قسموں كا مؤخذہ فرماتا ہے جن قسموں كو تم نے مضبوط كيا ہو، اس كا كفارہ دس محتاجوں كو اوسط درجے كا كھانا دينا جو اپنے گھروالوں كو كھلاتے ہو، يا ان كو لباس دينا، يا ايك غلام آزاد كرنا، اور جس كے پاس اس كى استطاعت نہ ہو اور وہ يہ نہ پائے تو وہ تين يوم كے روزے ركھے، يہ تمہارى قسموں كا كفارہ ہے جب تم قسميں اٹھاؤ، اور اپنى قسموں كا خيال ركھو! اسى طرح اللہ تعالى تمہارے ليے اپنے احكام بيان كرتا ہے تا كہ تم شكر كرو المآئدۃ ( 89 ).
সূত্র:
ماخوذ از: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 23 / 13 )