0 / 0
4,70101/11/2013

خاوند كى رضامندى كے بغير تنگ دست والدين پر خرچ كرنا

Вопрос: 44995

ميرے والد صاحب كى تنخواہ كم ہے اور وہ اپنے اور بيوى كے اخراجات كے ليے مالى معاونت كے محتاج ہيں، ميں ملازمت كرتى ہوں اور ميرى مالى حالت بھى بہت بہتر ہے ميں والد صاحب كى مالى مدد كر سكتى ہوں، ليكن ميرا خاوند كہتا ہے كہ آپ كے بھائى ہيں انہيں والدين كى مالى معاونت كرنى چاہيے، ان كے وہ ذمہ دار ہيں، بيٹياں نہيں، اس ليے وہ مجھے والدين كى مالى معاونت كرنے سے منع كرتا ہے.

ميرے بھائى والدين كى مالى معاونت نہيں كر سكتے، ہم چار بہنيں ہيں صرف ميں ہى ملازمت كرتى اور اپنے والدين كى معاونت كر سكتى ہوں، ليكن ميرا خاوند سختى سے منع كرتا ہے، كيا ميں خاوند كى بات مانتے ہوئے والدين كى مالى معاونت نہ كروں، يا والدين كى اطاعت كرتے ہوئے خاوند كى لاعلمى ميں والدين كى مالى معاونت كروں ؟

برائے مہربانى اس سلسلہ ميں كچھ نصيحت فرمائيں، اور كيا اگر بيوى اپنے بہن بھائيوں اور والدين كى مالى معاونت كرنى چاہے تو كيا اسے خاوند كى اجازت لينا ضرورى ہے ؟

Текст ответа

Хвала Аллаху, мир и благословение будут на Посланника Аллаха и его семью.

اگر اولاد ميں والدين پر خرچ كرنے كى استطاعت ہو تو تنگ دست و محتاج والدين كا خرچ بيٹے اور بيٹيوں پر واجب ہوگا وہ انہيں كفائت كے مطابق خرچہ دينے كے ذمہ دار ہونگے.

اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اور تيرے پروردگار كا فيصلہ ہے كہ اس كے علاوہ كسى دوسرے كى عبادت نہ كى جائے، اور والدين كے ساتھ حسن سلوك كيا جائے الاسراء ( 23 ).

ضرورت كے وقت والدين پر خرچ كرنا بھى والدين كے ساتھ حسن سلوك ميں شامل ہوتا ہے.

ابن منذر رحمہ اللہ كہتے ہيں:

” اہل علم كا اجماع ہے كہ جو والدين محتاج و ضرورتمند ہوں اور كمائى نہ كرتے ہوں اور ان كى آمدنى نہ ہو اور نہ ہى ان كے پاس مال ہو تو بيٹے كے ذمہ ان كا خرچ واجب ہوگا ” اھـ

آپ كے بھائيوں كى موجودگى آپ كے ليے اپنے والدين كے نفقہ كے وجوب ميں مانع نہيں، كيونكہ آپ كے بيان كے مطابق والدين پر خرچ كرنے كى استطاعت نہيں ركھتے ”

ديكھيں: المغنى ( 11 / 375 – 376 ).

شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:

” مالدار بيٹے پر واجب ہے كہ وہ اپنے تنگ دست والد اور اس كى بيوى اور چھوٹے بھائيوں پر خرچ كرے ” اھـ

ديكھيں: الاختيارات ( 487 ).

اس بنا پر آپ كے خاوند كا قول صحيح نہيں كہ والدين كا خرچ آپ كے بھائيوں كى ذمہ دارى ہے.

اگر آپ كا اپنے والدين پر خرچ كرنا واجب ہے تو آپ كے ليے اس سلسلہ ميں اپنے خاوند كى اطاعت كرنا جائز نہيں؛ كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” اللہ سبحانہ و تعالى كى معصيت و نافرمانى ميں كسى دوسرے كى اطاعت نہيں؛ بلكہ اطاعت تو نيكى ميں ہوتى ہے ”

صحيح بخارى حديث نمبر ( 4340 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 1840 ).

اس كے ساتھ ساتھ آپ كو چاہيے كہ آپ اپنے خاوند كے ساتھ اس سلسلہ ميں نرم رويہ اختيار كرتے ہوئے اسے ايسا كرنے پر راضى كرنے كى كوشش كريں، اور اسے يہ سمجھائيں كہ يہ تو اللہ سبحانہ و تعالى كا حكم ہے اور اس نے آپ پر فرض كر ركھا ہے، اور خاوند كو بھى چاہيے كہ وہ والدين كے ساتھ حسن سلوك اور نيكى كرنے ميں آپ كى معاونت كرے.

واللہ اعلم .

Источник

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android