مجھے علم ہے کہ عورت کے لیےایک دن اور رات کا سفرمحرم کے بغیر کرنا حرام ہے ، کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ اسے جہاز تک محرم پہنچا آئے اورجہاز سے اترتے وقت دوسرا محرم اسے لے آئے ؟
یہ سارا سفردس گھنٹے میں ہوگا
0 / 0
12,73604/05/2004
محرم کے بغیر عورت کا سفر
سوال: 4523
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
عورت کے لیے بغیرمحرم کے سفرکرنا جائز نہيں اس کی دلیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےمندرجہ ذیل فرمان کا عموم ہے :
( اللہ تعالی اورآخرت کے دن پرایمان رکھنے والی عورت کےلیے محرم کے بغیرسفرکرنا حلال نہيں ) ۔
اورمحرم کی موجودگی کا ھدف اورمقصد عورت کی حفاظت اوردیکھ بھال اوراس کےمعاملہ کونپٹانا ہے اورخاص کرجب کوئي نقصان دینے والے معاملات پیدا ہوجائيں ، اورسفرتواس سے بھرا پڑا ہے اس میں مدت کونہيں دیکھا جائےگا بلکہ لوگ جسے سفر کہتے ہیں وہ اسی طرح ہے ، اوراس وقت اس پرسفرکے احکامات لاگو ہونگے ۔
آپ محارم کے احکام کی مزید تفصیل دیکھنے کےلیے سوال نمبر ( 5538 ) کے جواب کا مطالعہ ضرور کریں ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشيخ محمد صالح المنجد
متعلقہ جوابات