0 / 0

جماع كے وقت شہوت ميں تيزى پيدا كرنے كے ليے بات چيت كرنا

Question: 45597

كيا بيوى كو شہوت دلانے كے ليے دوران جماع غير مباح بات چيت كرنا جائز ہے ؟

Answer

Praise be to Allah, and peace and blessings be upon the Messenger of Allah and his family.

جماع كے دوران خاوند اور بيوى كے ليے ايسے الفاظ كى ادائيگى جائز ہے جس سے شہوت كو مہميز ملتى ہو، اس ميں شرط نہيں كہ وہ الفاظ سنت ميں ہى وارد ہوں، ليكن يہ كلام ايسى چيز ميں نہ ہو جو شرعا حرام ہيں، مثلا جھوٹ و افترا يا پھر بہتان وغيرہ.

جنسى اعضاء كے معروف نام لينا يا پھر ايسے الفاظ نكالنا يا ايسے افعال كرنا جس سے شہوت ميں اضافہ ہوتا ہو اصلا مباح ہيں.

ليكن بعض اہل علم اسے مكروہ كہتے ہيں، ان كى رائے ہے كہ يہ مكارم اخلاق كے منافى ہے، ليكن صحيح يہى ہے كہ ايسا كرنا جائز ہے، اور اگر ہم اسے مكروہ بھى كہيں تو يہ كراہت تھوڑى سى ضرورت كى بنا پر زائل ہو جائيگى، اور يہاں اس كى ضرورت بھى موجود ہے.

اور پھر جب خاوند كے ليے بيوى كى شرمگاہ كو چھونا اور اسے ديكھنا اور اس سے استمتاع كرنا جائز ہے تو بيوى كى شہوت زيادہ كرنے كے ليے اس كا نام لينا بالاولى جائز ہوگا اور اسى طرح بيوى بھى خاوند كے ليے ايسا كر سكتى ہے.

مزيد آپ سوال نمبر ( 13621 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

واللہ اعلم .

Source

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android