0 / 0

نعش پر قرآنى آيات اور لا الہ الا اللہ والا كپڑا ڈالنے كا حكم

سوال: 48991

نعش كو بعض قرآنى آيات اور لا الہ الا اللہ لكھے ہوئے غلاف سے ڈھانپنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

واجب تو يہى ہے كہ اسے ترك كرنا اور اسے ترك كرنے كى نصيحت كرنى چاہيے؛ كيونكہ اس ميں قرآنى آيات كى توہين ہے، اور اس ليے بھى كہ بعض لوگ يہ گمان كرتے ہيں كہ ميت كو اس سے فائدہ حاصل ہوتا ہے، جو كہ ايك برائى اور خطا ہے جس كى شريعت مطہرہ ميں كوئى گنجائش نہيں.

اور اسى طرح جب اس پر لا الہ الا اللہ لكھا ہو تو يہ بھى غير مشروع ہے؛ بلكہ مشروع تو يہ ہے كہ قريب المرگ شخص كو موت سے قبل لا الہ الا اللہ كى تلقين كى جائے؛ كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” تم اپنے مردوں كو لا الہ الا اللہ كى تلقين كرو”

اسے مسلم رحمہ اللہ تعالى نے صحيح مسلم ميں روايت كيا ہے.

اور مردوں سے يہاں قريب المرگ لوگ مراد ہيں تا كہ ان كى آخرى كلام لا الہ الا اللہ ہو.

اور رہا مسئلہ اس كے كفن يا قبر پر لكھنے كا تو يہ بالكل جائز نہيں ہے. اھـ

الشيخ ابن باز رحمہ اللہ تعالى.

ماخذ

ماخوذ از: مجلۃ البحوث الاسلاميۃ ( 68 / 36 - 37 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android