داؤن لود کریں
0 / 0

احرام باندھنے کے لئے کیا جانے والا غسل ؛ غسل جنابت کے لئے بھی کافی ہو گا؟

سوال: 49035

ایک شخص حج کے سفر کے دوران جنبی ہو گیا، اور جب وہ میقات پہنچا تو اسے اپنے جنبی ہونے کا یاد نہ رہا، اس نے صرف احرام کی نیت سے غسل کیا اور پھر آ کر بیت اللہ کا طواف کرنے کے ساتھ تمام ارکان حج بھی اسی طرح مکمل کر لیے تو کیا اس کا حج صحیح ہو گا؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

الحمدللہ:

یہ سوال شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا:

“احرام کے لئے کیا جانے والا غسل؛ غسل جنابت کے لئے بھی کافی ہو گا؛ کیونکہ احرام کے لئے غسل بھی شریعت میں شامل ہے، بھول جانے کی صورت میں تو خصوصاً غسل جنابت سے کفایت کرے گا۔

فقہائے کرام نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ: “اگر انسان مسنون غسل کی نیت سے غسل کرے تو وہ مسنون غسل؛ واجب غسل سے بھی کفایت کر جائے گا”، تاہم کچھ فقہائے کرام نے یہ قید لگائی ہے کہ صرف بھول کر ایسا کرے تو کفایت کرے گا۔ بہ ہر حال سوال میں مذکور شخص کا غسل دونوں اقوال کی روشنی میں غسل جنابت سے بھی کفایت کر جائے گا۔”

فتاوی ابن عثیمین: (22/373)

واللہ اعلم

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android