0 / 0
46,82224/02/2004

عشرہ مبشرہ کون ہیں ؟

سوال: 5852

عشرہ مبشرہ کون ہیں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

عشرہ مبشرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ صحابہ ہیں جن کا ذکر عبدالرحمن بن عوف رضي اللہ تعالی عنہ کی روایت کردہ حدیث میں ہے :

عبدالرحمن بن عوف رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عمررضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عثمان رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہيں ، علی رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، طلحہ رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، زبیررضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عبدالرحمن بن عوف رض اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، سعد رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہيں ، سعید رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، ابوعبیدہ رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ) سنن ترمذی حدیث نمبر ( 3682 ) ۔

اورجوحدیث میں سعد کا نام لیا گیا وہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ اورسعید بن زید رضي اللہ تعالی عنہ ہیں ۔

ان صحابہ کرام کے علاوہ اوربھی کئ ایک صحابہ کوجنت کی خوشخبری دی گئ ہے مثلا خدیجہ بنت خویلد رضي اللہ تعالی عنہا اورعبداللہ بن سلام اورعکاشہ بن محجن رضی اللہ تعالی عنہ وغیرہ بھی ہیں ۔

ایک ہی حدیث میں ان سب کے نام ذکر ہونے کی بنا پرانہیں عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android