0 / 0

بے نماز اور شراب فروخت كرنے والے كے پاس كھانا پينا

سوال: 6030

اگر ميرا دوست اپنى سپر ماركيٹ ميں شراب فروخت كرتا ہو، اور سپر ماركيٹ ميں بكنے والى اشياء ميں اساسى چيز يہى ہے، اسى طرح وہ نماز بھى ادا نہيں كرتا، تو كيا ميں اس كے گھر ميں كھا پى سكتى ہوں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

كسى بھى مسلمان عورت كے ليے كسى اجنبى مرد سے دوستى لگانى جائز نہيں، اور جو شخص نماز ادا نہيں كرتا وہ تو مسلمان ہى نہيں، كيونكہ حديث ميں آيا ہے:

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” آدمى اور كفر كے درميان نماز كا ترك كرنا ہے ”

اور اگر اس كى كمائى حرام ہے تو آپ اس كے پاس سے نہ كھائيں، اور پھر يہ شخص تو آپ كے ليے نماز ترك كرنے كى بنا پر كافر اور اجنبى ہے، اور اس كے مال كا مصدر حرام كمائى ہے، اس ليے اس كے ساتھ دوستى لگانے اور اس كا كھانا كھانے ميں كيا فائدہ اور بہترى ہو گى.

چنانچہ آپ اللہ تعالى سے ڈرتے ہوئے فورا اس سے عليحدگى كرليں، اللہ تعالى سے ہمارى دعاء ہے كہ وہ آپ كو سلامتى اور عافيت سے نوازے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android