بیت الخلاء جاتے وقت مصحف ساتھ رکھنا
سوال: 6223
میں جہاں بھی جاؤں قرآن مجید اپنے ساتھ رکھتا ہوں اس لیے کہ ہمیشہ قرآن پڑھنا پسند کرتا ہوں اور اپنی کتابوں کے ساتھ بیگ میں رکھ لیتاہوں ، جب میں گھر سے باہر بیت الخلاء جانا چاہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیۓ ؟
باہرنہیں رکھنا چاہتا اس لیے کہ ہوسکتا ہے کہ کوئ اٹھا لے اس لیے میں کتابوں کے ساتھ بيگ میں رکھ کر اپنے ساتھ لے جاتا ہوں تو کیا یہ جائز ہے ؟
امریکہ میں بیت الخلاء بہت زيادہ اورکھلی جگہ میں ہوتے ہیں اور قضاۓ حاجت کے لیے اس میں جگہ مخصوص ہوتی ہے تو مجھے اپنا بیگ کہاں رکھنا چاہیۓ ؟
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگریہ ممکن ہو کہ آپ بیگ کوباہرہی رکھیں تو یہ اچھا اور بہتر ہے ، اور اس کے ضائع یا چوری ہونے سے ڈرتے ہیں تو اس بیگ کو اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں ، اور اگرآپ اس بیگ کو پیشاب کرنے والی جگہ ( کموڈ ) سے دور رکھیں تو یہ افضل اور بہتر ہے ۔
واللہ تعالی اعلم ۔ .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد