داؤن لود کریں
0 / 0

بچوں كو چھوٹا لباس پہنانا

سوال: 6906

كچھ عورتيں اللہ انہيں ہدايت سے نوازے اپنى بچيوں كو اتنا چھوٹا لباس پہناتى ہيں كہ ان كى پنڈلياں ننگى ہو رہى ہوتى ہيں اور جب ہم ان ماؤں كو نصيحت كرتى ہيں تو جواب ديتى ہيں كہ ہم بھى اسى طرح پہنا كرتى تھيں، اور جب ہم بڑى ہو گئى تو ہميں اس نے كوئى نقصان نہيں ديا، اس سلسلہ ميں آپ كى رائے كيا ہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ميرى رائے تو يہ ہے كہ: كسى بھى انسان كے ليے شايان شان اور لائق نہيں كہ وہ اپنى بچى اور بيٹى كو چھوٹى عمر ميں اس طرح كا لباس پہنائے، كيونكہ جب وہ يہى لباس پہنتى رہے گى تو اس كى عادت بن جائيگى، اور يہ چيز اس كے آسان بن جائيگى.

ليكن اگر اسے بچپن سے ہى عفت و حشمت اور پردے كى عادت ڈالى جائے تو اس كى عادت بن جائيگى، اور بڑى ہو كر بھى وہ اسى حالت ميں رہےگى.

ميں تو اپنى مسلمان بہنوں كو يہى نصيحت كرتا ہوں كہ وہ دين كے دشمنوں اور باہر سے درآمد شدہ لباس ترك كر ديں، اور اپنى بچيوں كو باپردہ لباس پہننے كى عادت ڈاليں، اور انہيں يہ عادت ڈاليں اور بتائيں كہ شرم و حياء ايمان كا حصہ ہے.

ماخوذ از: فتاوى الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ.

ماخذ

ديكھيں: مجلۃ الدعوۃ عدد نمبر ( 1709 ) صفحہ نمبر ( 35 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android