كيا نماز كے ليے وضوء كرنے كے بعد بچے كو دودھ پلانے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے ؟
0 / 0
12,16726/02/2007
بچے كو دودھ پلانے سے وضوء نہيں ٹوٹتا
سوال: 74901
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اہل علم ميں سے كسى ايك نے بھى بچے كو دودھ پلانا نواقض وضوء ميں شمار نہيں كيا، اور پھر وضوء توڑنے والى اشياء تو محصور و محدود ہيں اور چند ايك ہيں جن كا سوال نمبر ( 14321 ) كے جواب ميں بيان ہو چكا ہے.
علماء كرام اس پر متفق ہيں كہ سبيلين ( يعنى پيشاب اور پاخانہ كى راہ ) كے علاوہ كہيں اور سے نكلنى والى طاہر اشياء ناقض وضوء نہيں، ليكن اگر بدن سے خارج ہونے والى چيز نجس ہو تو پھر علماء كا اختلاف ہے كہ آيا اس سے وضوء ٹوٹتا ہے يا نہيں ؟
اس كى تفصيل سوال نمبر ( 45666 ) كے جواب ميں بيان ہو چكى ہے اس كا مطالعہ كريں.
ديكھيں: الموسوعۃ الفقھيۃ ( 17 / 111 ).
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب
متعلقہ جوابات