ایک شخص کے سودی بنک میں حصص تھے جواس نے فروخت کردیے اوراس سے حاصل ہونے والے منافع سے کچھ مال خرید کرگھر میں رکھا توایک چور نے یہ مال چوری کرلیا ، لیکن بعد میں اس شخص نے توبہ کرلی توکیا وہ مال دوبارہ نکالے گا ؟
الحمدللہ
ہم نے یہ سوال فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے رکھا توان کا جواب تھا :
نہیں اس پر کچھ نہيں ہوگا ۔
سوال : ؟
کیا اس لیے کہ اس نے توبہ کرلی ہے ؟
جواب :
جی ہاں ۔
سوال ؟
پھر ہم یہ کہیں گے کہ جب اس نے توبہ کرلی ہے تواسے دوبارہ مال نکالنے کی کوئي ضرورت نہيں ۔
جواب :
جی ہاں اس پرکچھ نہيں ہے ۔ اھـ
واللہ تعالی اعلم ۔ .