داؤن لود کریں
0 / 0

کیا یہ ممکن ہے کہ جن انسان کو اٹھا کر لے جاۓ

سوال: 7871

میں نے بہت سے قصے سنے ہیں کہ جن انسان کو اٹھا کر لے گیا اور میں نے ایک قصہ پڑھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ا‌‍یک انصاری رضی اللہ عنہ عشاء کی نما‎ز پڑھنے کے لۓ گۓ تو جن نے اٹھا لیا اور وہ کئی سال غائب رہے تو کیا یہ ممکن ہے یعنی جن کا انسان کو اٹھا کر لے جانا؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

 یہ معاملہ امکانی اعتبار سے تو ممکن ہے لیکن بہت ہی نادر اور کم ہے۔

شیخ عبداللہ ابن جبرین حفظہ اللہ نے سابقہ سوال کا جواب دیتے ہوۓ فرمایا یہ ممکن ہے کہ اور مشہور ہے کہ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے جب اس بل میں جس میں ان کا گھر تھا پیشاب کیا تو انھوں نے سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا اور کھنے لگے:

ہم نے خزرج کے سردار سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ھم نے انھیں ایسا تیر مارا کہ وہ سیدھا ان کے دل پر لگا۔

اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں جنوں نے ایک شخص کو اٹھا لیا اور وہ چار سال تک ان کے پاس رہا پھر آیا تو اس نے بتایا کہ اسے مشرک جن اٹھا کر لے گۓ تھے تو وہ ان کے پاس قیدی بنا رہا مسلمان جنوں نے ان پر حملہ کیا اور انھیں شکست دینے کے بعد اسے اس کے اہل وعیال کی طرف واپس لوٹایا ۔ یہ قصہ منار السبیل وغیرہ میں ذکر کیا گیا ۔

(دیکھیں منار السبیل 2/88- اور اس آدمی کا قصہ جسے اٹہا لیا گیا تہا بیھقی نے ( 7 / 445 – 446)اور اس کو شیخ البانی نے اردو میں ( 6 / 150 ) حدیث نمبر ( 1709 ) صحیح کہا ہے۔.

ماخذ

عبداللہ بن جبرین

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android