داؤن لود کریں
0 / 0

دم کرنے والے کی کیا شرائط ہیں؟

سوال: 7874

لوگوں پر دم کرنے والوں کے متعلق کچھ بات چیت ہوئی تو کچھ لوگ کہنے لگے کہ: سب لوگوں کو دم وہی شخص کر سکتا ہے جو شرعی عالم دین ہو، جبکہ کچھ لوگ کہنے لگے کہ حافظ قرآن ، صحیح عقیدہ اور پرہیز گار ہونا کافی ہے، میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس مسئلے کے غیر واضح نکتے کی وضاحت شرعی حکم کے ساتھ فرمائیں۔

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

صحیح بات یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو قرآن کریم صحیح طریقے سے پڑھ سکتا ہو، قرآن کریم کو سمجھتا ہو ، عقیدہ ٹھیک ہو، عمل بھی اچھے ہوں اور اس کا چال چلن شریعت کے مطابق ہو وہ دم کر سکتا ہے۔ یہاں فروعی مسائل کا ادراک ہونا لازم نہیں ہے، نہ ہی علمی فنون پر دسترس شرط ہے؛ اس کی وجہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بچھو کے ڈسے ہوئے مریض سے متعلقہ واقعہ ہے ، اس میں وہ کہتے ہیں کہ دم کرنے والے کے بارے میں ہم نہیں جانتے تھے کہ اس نے کبھی دم کیا ہو! جیسے کہ یہ بات صحیح بخاری: (2276) اور مسلم: (2201) میں موجود ہے۔

دم کرنے والے پر لازم ہے کہ اپنی نیت اچھی رکھے، مسلمان کو فائدہ پہنچانا مقصود ہو، محض مال اور اجرت وصول کرنا ہدف نہ ہو تا کہ اس کے دم سے فائدے کا امکان زیادہ ہو جائے۔ واللہ اعلم

ماخذ

"اللؤلؤ المكين من فتاوى ابن جبرين "صفحہ: 22

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android