0 / 0

عورتوں كے ليے قبروں كى زيارت كا حكم

Question: 8198

ميرى خالہ كے والد ( ميرے نانا ) فوت ہو چكے ہيں، ميرى خالہ نے ايك بار قبر كى زيارت كى اور دوبارہ پھر زيارت كرنا چاہتى ہيں، ميں نے حديث سنى ہے جس كا معنى ہے كہ عورت كے ليے قبروں كى زيارت كرنى حرام ہے.
كيا يہ حديث صحيح ہے، اور اگر صحيح ہے تو اسے گناہ ہوا ہے جس سے كفارہ واجب ہوتا ہو ؟

Answer

Praise be to Allah, and peace and blessings be upon the Messenger of Allah and his family.

مذكورہ حديث كى بنا پر صحيح تو يہى ہے كہ عورتوں كے ليے قبروں كى زيارت كرنا جائز نہيں، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت ہے كہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے قبروں كى زيارت كرنے والى عورتوں پر لعنت كى، لھذا عورتوں پر واجب ہے كہ وہ قبروں كى زيارت كرنا چھوڑ ديں، اور جس عورت نے جہالت اور لاعلمى ميں قبر كى زيارت كى لى تو اس پر كوئى حرج نہيں، اب اسے چاہيے كہ وہ آئندہ ايسا نہ كرے، اور اگر اس نے ايسا كيا تو اسے توبہ و استغفار كرنا ہو گى، اور توبہ پہلےگناہ ختم كرديتى ہے.

لھذا قبروں كى زيارت مردوں كے ساتھ خاص ہے، نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" قبروں كى زيارت كيا كرو، كيونكہ يہ تمہيں آخرت ياد دلاتى ہے"

شروع اسلام ميں مردوں اور عورتوں كے ليے قبروں كى زيارت كرنا ممنوع تھى، كيونكہ مسلمان ابھى نئے نئے مسلمان ہوئے تھے اور وہ جاہليت ميں فوت شدگان كى عبادت كيا كرتے تھے، اور ان كے ساتھ متعلق تھے تو شر كے سد ذريعہ اور شركيہ مادہ كو ختم كرنے كے ليے قبروں كى زيارت كرنا ممنوع قرار دے ديا گيا، اور جب اسلام نے استقرار حاصل كر ليا اور مسلمانوں نے شريعت اسلاميہ كو سمجھ ليا تو اللہ تعالى نے ان كے ليے قبروں كى زيارت مشروع كردى، كيونكہ زيارت كرنے ميں عبرت و نصيحت اور موت اور آخرت كى ياد آتى ہے، اور فوت شدگان كے ليے دعائے استغفار اور ان كے ليے رحم كى دعا كى جاتى ہے.

پھر اللہ سبحانہ وتعالى نے عورتوں كو زيارت كرنے سے منع كر ديا، علماء كرام كا صحيح قول يہى ہے، كيونكہ مرد فتنے ميں پڑجاتے ہيں، اور ہو سكتا ہے وہ خود بھى فتنے ميں پڑ جائيں، اور اس ليے انہيں زيارت سے منع كيا گيا ہے كہ ان ميں صبر و تحمل بہت كم ہوتا ہے، اور وہ بہت زيادہ جزع فزع كرتى ہيں، تو اللہ تعالى نے ان پر رحمت اور احسان كرتے ہوئے ان پر قبروں كى زيارت حرام كردى.

اور پھر اس ميں مردوں كے ليے بھى احسان ہے، كيونكہ قبر كے پاس سب كا جمع ہونے سے ہو سكتا ہے فتنہ كا باعث بنے، تو يہ اللہ تعالى كى رحمت ہے كہ انہيں قبروں كى زيارت سے منع كر ديا گيا.

ليكن نماز جنازہ ادا كرنے ميں كوئى حرج نہيں، لھذا عورتيں نماز جنازہ ادا كر سكتى ہيں، صرف انہيں قبروں كى زيارت كرنے سے منع كيا گيا، لھذا ممانعت پر دلالت كرنے والى احاديث كى بنا پر علماء كرام كے صحيح قول كے مطابق عورت كے ليے قبر كى زيارت كرنا جائز نہيں، اور اس پركوئى كفارہ نہيں بلكہ وہ صرف توبہ كرے.

Source

مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 9 / 28 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android