0 / 0
2,25412/ذوالقعدۃ/1443 , 11/جون/2022

میت کے بیٹے کے علاوہ کسی اور کو حج بدل کے لیے بھیجا جا سکتا ہے؟

Question: 9124

میرے والد گزشتہ سال فوت ہوئے ہیں وہ اس سال حج کا ارادہ رکھتے تھے، تو کیا ان کی طرف سے کسی اور کو حج کے لیے بھیجا جا سکتا ہے؟ اور کیا یہ لازم ہے کہ کوئی رشتہ دار ہی ان کی طرف سے حج کر سکتا ہے؟ نیز یہ بھی بتلائیں کہ حج میں کی جانے والی قربانی کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ قربانی میرے والد صاحب کا نام لے کر ان کی طرف سے کی جائے گی یا پھر جسے حج بدل کے لیے بھیجا جائے اس کے نام  سے ہو گی؟

Answer

Praise be to Allah, and peace and blessings be upon the Messenger of Allah and his family.

حج کرنے کی استطاعت رکھنے کے بعد کوئی شخص فوت ہو جائے تو اس میت کے وارث کی ذمہ داری بنتی ہے کہ خود  اس کی طرف سے حج کرے یا میت کی طرف سے کسی کو  حج کروائے؛ کیونکہ حج کی ادائیگی میت پر قرض ہے، اور اس قرض کی ادائیگی تمام قرضوں سے زیادہ ضروری ہے، تاہم حج کے لیے لازمی نہیں ہے کہ کوئی رشتہ دار ہی حج کرے، نیز حج بدل کی صورت میں حج تمتع یا قران کی قربانی بھی  آپ کے فوت شدہ والد کی طرف سے ہو گی، حج بدل کرنے والے کی طرف سے نہیں ہو گی، لیکن اگر حج افراد کیا جا رہا ہے تو پھر اس صورت میں قربانی ویسے ہی واجب نہیں ہے، ہاں اگر حج افراد میں کوئی ایسی غلطی ہو جائے جس سے فدیہ کے طور پر جانور ذبح کرنا پڑے تو یہ الگ بات ہے۔

Source

الشيخ عبد الكريم الخضير

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android