0 / 0

لاواث بچہ ملنا اور اسے محرم بنانے كے ليے بيٹى كا دودھ پلانے كا حكم

Soru: 97087

ہمارى ايك پڑوسن كو دودھ پيتا لاوارث بچہ ملا ہے جس كى عمر چند گھنٹے ہے، وہ لاوارث بچوں كے ادارہ كے معاملات سے خوفزدہ ہے اور اس بچے كى تربيت كرنا چاہتى ہے، ليكن جب وہ بڑا ہو گا تو گھر ميں اس كے ساتھ بيٹھنا حرام ہوگا، اس ليے وہ كہتى ہے كہ اگر وہ اس كى تريبت كريگى تو وہ اس سےاپنى اولاد كى طرح محبت كريگى، اور اسے چھوڑنا مشكل ہوگا، اس عورت كى بيٹياں شادى شدہ ہيں اور ان كے دودھ پيتے بچے بھى ہيں، تو كيا وہ اپنى اولاد كا دودھ اسے پلا دے تا كہ وہ اس كى رضاعى نانى بن جائے، تو اس طرح وہ گھر ميں اس كے ساتھ بيٹھ بھى سكے گى، يا كہ يہ قابل مذمت حيلہ شمار ہوگا ؟

ميرى والدہ نے ہمارى پڑوسن كى بيٹى كو ميرے بڑے بھائى كے ساتھ كئى بار دودھ پلايا ہے، تو اس طرح وہ ميرے بھائى كى رضاعى بہن بن چكى ہے، تو كيا وہ اور اس كے حقيقى بھائى بھى ميرے رضاعى بہن بھائى بن گئے ہيں، يا كہ ميرے بھائى كے بہن بھائى ہيں جس كے ساتھ اس نے دودھ پيا ہے، يہ سوال اس ليے ہے كہ تا كہ معاملات ميں تحديد كى جاسكے كہ آيا ان كے ساتھ بہن بھائيوں والا تعلق ركھا جائے يا كہ اجنبيوں والا ؟

Cevap metni

Allah'a hamdolsun ve peygamberine ve ailesine salat ve selam olsun.

اگر تو آپ كى پڑوسن كى كوئى بيٹى اس بچے كو پانچ رضاعت ( يعنى پانچ بار ) دودھ پلا دے تو وہ اس كا رضاعى بيٹا بن جائےگا، اور آپ كى پڑوسن اس كى رضاعى نانى بن جائيگى، اور اس كى سارى بيٹياں ( يعنى پڑوسن كى بيٹياں ) اس كى رضاعى خالائيں ہونگى، تو اس طرح وہ اس كے بچپن اور بڑى عمر ميں بھى بغير كسى حرج كے تربيت كر سكتى ہے، كيونكہ وہ اس كا محرم بن جائيگا.

اور يہ حيلہ شمار نہيں ہوگا، بلكہ حرج ختم كرنے كے ليے يہ شرعى حل ہے، اور اس طرح وہ عورت اس بچے كى تربيت اور ديكھ بھال كر سكتى ہے، اور اميد ہے كہ اللہ تعالى اسےاس كا اجروثواب بھى عطا فرمائيگا.

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ابو حذيفہ رضى اللہ تعالى عنہ كى بيوى كو ابو حذيفہ كے غلام سالم كے متعلق فرمايا تھا:

” اسے تم دودھ پلاؤ تم پر يہ حرام ہو جائيگا ”

صحيح مسلم حديث نمبر ( 1453 ).

واللہ اعلم .

Kaynak

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android