داؤن لود کریں
0 / 0
111511/06/2007

مقروض کو زکاۃ دی جائے تو وہ اس سے قرض کی ادائیگی کرے۔

سوال: 97252

میں مقروض ہوں، اور قرض کی ادائیگی کے لیے زکاۃ وصول کرتا ہوں، تو کیا یہ ممکن ہے کہ میں اپنے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کر کے اپنی ضرورت کی چیزیں خرید لوں؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر مقروض کو زکاۃ اس لیے دی جائے کہ اپنا قرض چکا دے، تو وہ اس کے علاوہ کسی اور جگہ خرچ نہیں کر سکتا؛ کیونکہ اسے یہ اس لیے دیا گیا ہے کہ وہ اپنا قرض چکا دے، اس لیے زکاۃ نہیں دی گئی کہ اپنے ذاتی استعمال میں خرچ کرے۔

جیسے کہ علامہ بہوتی رحمہ اللہ "كشاف القناع" (2/283) میں کہتے ہیں:
"اگر مقروض کو زکاۃ اس لیے دی جائے کہ وہ اپنا قرض چکائے تو اسے قرض کی ادائیگی کے علاوہ کہیں اور خرچ کرنا جائز نہیں ہے، چاہے وہ فقیر ہی کیوں نہ ہو؛ کیونکہ اسے کسی خاص سبب کی وجہ سے زکاۃ دی گئی ہے۔" ختم شد

لہذا جس سبب کی وجہ سے وہ زکاۃ وصول کرنے کا حقدار بنا ہے اسی سبب میں زکاۃ کی رقم صرف کرے؛ کہیں اور خرچ نہ کرے۔

واللہ اعلم

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android