0 / 0
13,29118/03/2015

بالوں اور ناخنوں کو تراشنے کے بعد انہیں دفن کرنا لازمی نہیں ہے۔

سوال: 97740

کیا ناخن تراشنے اور بال منڈوانے کے بعد انہیں دفن کرنا لازمی ہے؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

آپ پر ناخن یا بالوں کو کاٹ کر دفن کرنا لازمی نہیں ہے، تاہم اگر آپ انہیں دفن کر دیتے ہیں تو یہ اچھا عمل ہے، اور اگر آپ دفن نہیں کرتے تو اس میں بھی -ان  شاء اللہ-کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔

اس بارے میں کچھ احادیث  ہیں جن میں بال اور ناخن دفن کرنے کا حکم ہے، لیکن ایسی تمام احادیث پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی۔

امام بیہقی رحمہ اللہ شعب الایمان میں  کہتے ہیں:
"بالوں اور ناخنوں کو دفن کرنے کے بارے میں احادیث مختلف اسناد کے ساتھ موجود ہیں لیکن تمام کی تمام  ضعیف ہیں" انتہی
نصب الراية في تخريج أحاديث الهداية " ( 1 / 189 )

اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"بالوں اور ناخنوں کو دفن کیا جائے، اور اگر دفن نہ کرے تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے" امام احمد سے یہ بات خلال رحمہ اللہ نے اپنی کتاب: "الترجل": (صفحہ: 19) میں نقل کی ہے۔

شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ سے بالوں اور ناخنوں کو تراشنے کے بعد انہیں دفن کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا:
"اہل علم نے  بال اور ناخن دفن کرنے کو اچھا اور بہتر عمل قرار دیا ہے، اس بارے میں صحابہ کرام سے بھی کچھ آثار ملتے ہیں، لیکن یہ کہنا کہ اگر ناخن اور بال  کھلے آسمان تلے پڑے رہیں تو اس سے گناہ ملتا ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے" انتہی

" مجموع فتاوى شیخ ابن عثیمین" ( 11 /جواب نمبر: 60 )

واللہ اعلم.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android