آداب
چلتے ہوئے دونوں ہاتھ کمر کے پیچھے رکھنے کا حکم
میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جب کبھی باہر سیر و تفریح کے لیے یا خریداری کرنے کے لیے جاتا ہوں، تو میں چلتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ کمر کے پیچھے رکھ لیتا ہوں، اس پر میری اہلیہ مجھے کہتی ہے کہ: ایسے نہیں چلتے، اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے منع فرمایا ہے، لیکن میں نے اس حوالے سے کوئی حدیث نہیں سنی ، تاہم میں یہ کام کسی کی نقالی میں نہیں کرتا، ہاں میں ایسے ہاتھ رکھنے سے اپنے آپ کو قدرے راحت میں پاتا ہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ چلتے ہوئے دونوں ہاتھ کمر پر اس طرح رکھنا کہ دائیں ہاتھ سے بائیں کو پکڑا ہوا ہو اور انہیں کوکھ کے برابر کمر پر رکھا ہوا ہو، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اس حوالے سے کوئی صحیح حدیث ہے؟ اللہ تعالی آپ کو ہم سب کی طرف سے بہترین صلہ عطا فرمائے۔ایک دوست نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری آپس کی چیٹ ڈیلیٹ کر دے
کچھ دن پہلے میرے ایک جاننے والے نے مجھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میں اس کے ساتھ ہونے والی چیٹ کو ڈیلیٹ کر دوں، کیا وہ ایسا مطالبہ کرنے کا حق رکھتا ہے؟ کیا پیغام بھیجنے والے کو حق حاصل ہے کہ اپنے پیغام کے لیے وصول کنندہ اختیار کرے؟ایک لڑکی اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ رہتی ہے، تو کیا اس کے بھائی کسی بھی وقت گھر میں اس حجت کی بنا پر داخل ہو سکتے ہیں کہ گھر تو ہمارے فوت شدہ والد کا ہے ۔
میں اور میری بہن اپنی والدہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، میرے والد صاحب فوت ہو چکے ہیں، میرے دو شادی شدہ بھائی ہیں وہ کرائے پر اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہیں، ان کی ملازمت بھی ہے، اور اسی طرح میری 4 شادی شدہ بہنیں بھی ہیں، ہماری ماہانہ آمدن 8 ہزار ہے جو کہ کرائے کی مد میں وصول کرتے ہیں، اس کرائے کے ذریعے ہم اپنے والد کا قرض بھی اتار رہے ہیں، ہم نے قرض کے ختم ہونے تک وراثت تقسیم نہ کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔ تو اس صورت میں میرا سوال یہ ہے کہ : کیا میرے شادی شدہ بھائیوں کا اس گھر پر کوئی حق ہے جس میں ہم ماں اور بیٹیاں رہ رہے ہیں؟ کیونکہ میرے بھائیوں کا کہنا ہے کہ یہ گھر تو ان کے والد کا ہے اور ان کا بھی اس گھر میں حق ہے، اس لیے وہ کسی بھی وقت آ کر مکمل آزادی سے رہتے ہیں میرا یا میری بہن کسی کا کچھ بھی خیال نہیں کرتے ، گویا کہ میری اور میری والدہ یا بہن کسی کی بھی کوئی پرائیویسی نہیں ہے! واضح رہے کہ والد محترم نے میرے بھائیوں میں سے کسی کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی؛ کیونکہ میرے والد صاحب نے ان کے گھر کا سامان خریدا، اور گاڑیاں ایسے وقت میں خرید کر دیں جب میرے میری بہن اور والدہ کسی کے پاس گاڑی نہیں تھی کہ ہم اپنی ضروریات پوری کر سکیں، اس لیے جب بھی ہمیں گھر سے باہر اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جانا پڑتا تو لازمی طور پر ان سے اجازت لے کر جاتے ہیں، اور وہ بھی جب ان کو فرصت ملے۔ یعنی انہیں تو اپنے گھروں میں اپنی پرائیویسی مکمل طور پر حاصل ہے، لیکن ہمیں اپنے گھر میں کوئی پرائیویسی حاصل نہیں ہے، اس لیے ہم آپ سے امید کرتے ہیں کہ اس معاملے کو حل فرما دیں۔بیٹھے ہوئے شخص کو اس کی جگہ سے کھڑا کرنے کا کیا حکم ہے؟
مجھے اس حدیث کی ضرورت ہے جس میں ہے: جو کوئی شخص کسی مسلمان کو اس کی جگہ سے اٹھا کر دھتکار دے تو وہ جنت میں اپنی جگہ سے محروم ہو جاتا ہے۔غور و فکر کا اسلام میں مقام
میں نے ملحدین کی کچھ ویب سائٹس پر پڑھا ہے کہ اسلام غور و فکر کرنے سے روکتا ہے، آپ سے میں امید کرتا ہوں کہ ان کے اس شبہے کا رد فرما دیں، شکریہکچھ لوگ کہتے ہیں کہ باہر نکلنے سے پہلے سبحان اللہ کہو، یا یہ کہ اگر تم نے ایسا نہ کہا تو تم شیطان سے محبت کرتے ہو!
آپ کی ایسے لوگوں کو کیا نصیحت ہے جو سوشل ویب سائٹس پر کچھ جڑی بوٹیوں کی ایسی تصاویر نشر کرتے ہیں جن پر لفظ جلالہ "اللہ " یا کسی جانور کی تصویر جس پر "محمد" لکھا ہوا نظر آتا ہے، اور کہتا ہے کہ یہاں سے آپ سبحان اللہ کہے بغیر مت جائیں، یا پھر کوئی ایسی ڈراؤنی تصویر لگا کر لکھتا ہے کہ جو شیطان سے محبت کرتا ہے وہ چلا جائے گا اور جو شیطان سے محبت نہیں کرتا وہ اللہ اکبر لکھے گا، یا اسی طرح کی پوسٹیں وغیرہ لگانے کا کیا حکم ہے؟اگر کوئی عیسائی کسی مسلمان کو کسی تہوار کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجے تو کیا جواب دے؟
سوال: اگر عیسائی یا غیر مسلم افراد ہمیں ہماری عید کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجیں تو ہم انہیں اس کا جواب کیسے دیں؟ وہ ہمیں کہتے ہیں کہ : سدا سلامت رہو، جیتے رہو، تو ہم ان کا جواب کیسے دیں؟ کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں : تم بھی سلامت رہو۔ ایسے ہی کچھ عیسائی ہمیں دیگر خوشی کے موقعوں پر تہنیتی پیغام بھیجتے ہیں مثلاً ترقی ہو یا شادی وغیرہ ہو تو وہ ہمیں کہتے ہیں: مبارک ہو، تو ہم انہیں جواب میں کیا کہیں؟ڈکار لینے کے بعد "الحمد للہ" کہنا اور جمائی لینے کے بعد تعوّذ پڑھنا جائز ہے؟
سوال: میں نے یہ دیکھا ہے کہ کچھ لوگ ڈکار لینے کے بعد "استغفر اللہ" کہتے ہیں، یا پھر "الحمد للہ" کہتے ہیں، تو کیا یہ سنت ہے یا بدعت؟سالگرہ کے موقع پر تحائف پیش کرنے والی سہیلیوں کے ساتھ کیسے برتاؤ کرے؟
مجھے سالگرہ کا حکم جاننے کے متعلق مسئلہ ہے، تو کیا یہ ایسی بدعت ہے جو انسان کو کفر تک پہنچا دے؟ میں آپ سے امید کرتی ہوں کہ اس کے متعلق وضاحت کریں۔ میں نے سنا ہے کہ سالگرہ منانا بدعت کی اقسام میں شامل ہے، لیکن مجھے اس وقت بہت پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ جب مجھے کچھ دوست مبارکباد دیتے ہیں، اور کچھ تو میری سالگرہ والے دن تحائف بھی دیتے ہیں، ایسی حالت میں مجھے احسان کا بدلہ احسان کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ اچھے انداز میں جواب دینا ہوتا ہے، یعنی میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، یہاں یہ واضح ہے کہ میں دین میں کسی کام کے اضافے کی نیت نہیں رکھتی، لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کام بدعت ہے؛ کیونکہ جب مجھے کسی کام پر میری رضا مندی کے بغیر ہی مجبور کیا جا رہا ہے تو کیا پھر بھی اس کا مطلب یہ ہو گا کہ مستقبل کی میری کوئی عبادت قبول نہیں کی جائے گی۔ماہ رمضان میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ حاصل کرنا۔
اگر رمضان میں شیطان جکڑا ہوا ہوتا ہے تو کیا ضروری ہے کہ ہم تلاوت قرآن یا برے خیالات آنے پر اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھیں؟لڑکی قضا روزے رکھ رہی تھی، تو اس نے کہہ دیا کہ میں شوال کے چھ روزے رکھ رہی ہوں۔
میں جب چھوٹی تھی تو بہت زیادہ شرمیلی تھی ، میں رمضان میں رہ جانے والے روزے بعد میں رکھتی تھی، ایک بار میرے ابو مرحوم نے مجھ سے پوچھا تم روزے کیوں رکھ رہی ہو؟ تو میں نے شرما کر جھوٹ بول دیا، میں صوم صابرین [شوال کے روزے]رکھ رہی ہوں، اس وقت میری عمر 13 یا 14 سال ہو گی، تو میں آج تک یہ روزے رکھتی آ رہی ہوں، جب میں بڑی ہو ئی تو اپنا محاسبہ کیا کہ میں قضا روزے رکھتی تھی یا صوم صابرین [شوال کے روزے]؟ واضح رہے کہ میں جب بڑی ہو گئی تو اپنے قضا روزوں کے ساتھ صوم صابرین بھی رکھنے لگ گئی، تاہم اس کے لیے میں نے ایک چارٹ تشکیل دیا ہے جو کہ درج ذیل ہے: میری بلوغت سے اب تک 19 سال بنتے ہیں، ہر سال رمضان کے قضا روزے 7 عدد، لیکن میں نے انہیں 5 شمار کیا کیونکہ میں پہلے بھی روزے رکھ چکی ہوں، تو اس طرح اتوار سے جمعرات تک میں روزے رکھتی ہوں، اور ہر دن کے بدلے فدیہ بھی دیتی ہوں، -اب اللہ تعالی غفور اور رحیم ہے- اور ان کے ساتھ صوم صابرین کے 6 روزے۔ تو کیا میں نے غلط کیا تھا کہ اپنے قضا روزوں کو صوم صابرین کہہ دیا تھا؟کیا حمام میں کپڑے لٹکائے جا سکتے ہیں؟
کیا حمام میں کپڑے لٹکانا جائز ہے؟ کچھ دنوں سے یہ بات بہت مشہور ہو رہی ہے کہ غسل خانے میں کپڑے نہیں لٹکانے چاہییں؛ کیونکہ یہاں شیطانوں کی بسیرا ہوتا ہے، تو اس بات کی کیا حقیقت ہے؟مسلمان کے مسلمان پر حقوق کچھ واجب ہیں اور کچھ مستحب ہیں۔
مسلمان کے مسلمان پر حقوق کے حوالے سے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی حدیث کا علم ہے، میرا سوال یہ ہے کہ: اگر ہم ان حقوق میں سے کسی حق کو ادا نہیں کر پاتے تو کیا ان کا ہم پر گناہ بھی ہو گا؟ آپ کا ویب سائٹ کی شکل میں یہ کام بہت بڑا عظیم کارنامہ ہے اور ہم آپ کے اس کام پر شکر گزار ہیں۔والدین کی جانب سے اپنی بیٹی کو دی جانے والی آزادی کی حدود
میں اپنے والدین کو کیسے بتلاؤں کہ مجھے مزید آزادی چاہیے؟ میں نو عمر لڑکی ہوں اور آسٹریلیا میں رہتی ہوں۔پانى كے اسراف كے متعلق وارد حديث
ميرا سوال يہ ہے كہ: كيا كوئى ايسى حديث پائى جاتى ہے جس ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے كہ: " آدمى كو پانى ميں اسراف نہيں كرنا چاہئے، چاہے وہ نہر كنارے بھى ہو تب بھى " ؟ميت پر رونے اور بين كرنے ميں فرق
كيا آپ فوت شدہ پر رونے اور بين كرنے ميں فرق كى وضاحت كر سكتے ہيں، اور كيا آہ و بكاء اور چيخ و پكار اور آواز نكال كر غم و پريشانى اور آنسو بہا كر غم ظاہر كرنا بھى بين كرنے ميں شامل ہوتا ہے ؟ يہ معاملہ بہت حيران كن ہے اور ميں اس سلسلہ ميں وضاحت كى طلبگار ہوں كيونكہ بين كرنا گناہ كا باعث ہے، آپ اس سلسلہ ميں وضاحت كريں، اللہ آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.دشمنان اسلام کی موت اور انہیں پہنچنے والی دنیاوی مصیبتوں پر خوش ہونا جائز ہے؟
جس وقت اللہ تعالی کسی بھی مسلم یا غیر مسلم شخص کو موت دے دے اور وہ اسلام دشمنی میں کھلم کھلا کردار ادا کرتے ہوں، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنی تحریروں، تقاریر، مباحثوں اور نظریات کے ذریعے ہمہ تن مصروف ہوں، ایسی باتیں کرتے ہوں جن سے اسلام کے مسلمہ اصول و ضوابط کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوں، تو ہمیشہ یہ سوال اٹھتا ہے کہ حدیث میں ہے کہ (اپنے فوت شدگان کی صرف خوبیان کیا کرو) لیکن ان مرنے والوں کی زندگی اور کردار ایسا نہیں کہ ان میں سے کچھ بیان کیا جا سکے، میں نے اس حدیث کے بارے میں یہ بھی پڑھا ہے کہ یہ ضعیف حدیث ہے۔ تو میری آپ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے میں صحیح شرعی حکم واضح کر دیں، اور یہ بھی بتلا دیں کہ کیا اس جیسے لوگوں کی موت پر خوش ہونا جائز ہے یا ناجائز؟ کیونکہ یہ لوگ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔عید کے دن خوشی کیسے منائیں؟
سوال: میں چاہتا ہوں کہ آپ فیملی کیساتھ عید گزارنے کے متعلق مکمل رہنمائی کریں، (اور انتہائی مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس رہنمائی میں ممنوعہ کاموں کا ذکر مت کریں کہ مرد و زن سے مخلوط جگہوں پر مت جائیں، سینما ہال میں نہ جائیں۔۔۔ الخ، کیونکہ ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوگا) اور کیا آپ ایسی عملی مثالیں پیش کر سکتے ہیں جن پر مؤمنین عمل کریں؟ اور عید کے دن کس قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، اور کیا میاں بیوی اکٹھے کسی جگہ جا کر بہترین سا کھانا کھا سکتے ہیں؟ اور عید کے دن علمائے کرام کس طرح اپنی خوشی کا اظہار کر سکتے ہیں؟مرد اگر اپنے گھر میں داخل ہونا چاہے تو کیا وہ بھی اجازت لے گا؟
کیا کوئی شخص اپنے ہی گھر میں اجازت کے بغیر داخل ہو سکتا ہے؟ اس کی دلیل قرآن و سنت کی روشنی میں دیں۔اللہ تعالی کی اپنے اوپر کرم نوازی بیان کرنا چاہتا ہے، لیکن حاسدین کا خوف لاحق ہے!
سوال: اللہ کا مجھ پر بہت فضل ہے، کہ اس نے مجھے زندگی میں بہت کامیابیاں عطا فرمائی ہیں، کاروبار، دین، اور مجموعی طور پر پوری زندگی میں مجھے کامیابی ہی ملی ہے، کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ میں اللہ کے فضل سے میرے ساتھ ہونے والے اچھے معاملات لوگوں ، اور دوستوں سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے حاسدین کا خوف لاحق ہو جاتا ہے، یہ خوف اس وقت مزید شدت اختیار کر جاتا ہے ، جب میں ایسے لوگوں کےسامنے اپنی آسودگی کا ذکر کروں جو خود زبوں حالی کا شکار ہیں، اس لئے مجھے ان سے حسد کا مزید خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، اور مجھے یہ بات کرتے ہوئے شرمندگی بھی ہو رہی ہے، لیکن حسد ہماری شریعتِ حنیف کی رو سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہے، تو کیا اسے ایمان کی کمزوری سمجھا جائے گا؟، اور اگر میں کسی دن صبح یا شام کے اذکار پڑھنا بھول جاؤں تو پھر کیا حکم ہے؟