اگر کوئی عیسائی کسی مسلمان کو کسی تہوار کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجے تو کیا جواب دے؟
عید اور دیگر خوشی کے مواقع پر غیر مسلم کی جانب سے تہنیتی پیغام ملنے پر مسلمان کا
جواب دینےمیں کوئی حرج نہیں ہے؛ کہ تہنیت کا جواب دیتے ہوئے مناسب جملے استعمال
کرےمثلاً کہے: اللہ تمہیں عزت دے، تمہیں توفیق دے، یا تمہیں معزز بنائے یا تم سدا
سلامت رہو، یا اسی طرح کے دیگر جملے کہہ سکتا ہے۔
اور اگر ان دعائیہ کلمات سے مراد یہ لیتا ہے کہ اللہ تعالی اسے اسلام کی توفیق دے
اور اسلام کی جانب رہنمائی فرمائے تو یہ کامل اور احسن طریقہ ہے۔
واللہ اعلم.
9,221