تربیت و پرورش
کیا ماموں اپنی بھانجیوں کی بے پردگی پر ان کا احتساب کر سکتا ہے؟
ایک سائل پوچھ رہا ہے کہ کیا ماموں اپنے بھانجوں کو ان کے والد کی موجودگی میں تنگ لباس پہننے پر سزا دے سکتا ہے؟ اور کیا غیر شرعی لباس پہننے پر ماموں کو بھی گناہ ہو گا؟حقیقی اسلامی تربیت کیسے ممکن ہے؟
بہت سے حفاظ قرآن آپ کو معاشرے میں مل جائیں گے کیونکہ قرآن مجید حفظ کروانے والے اساتذہ موجود ہیں، بہت سے لوگ فقہ جانتے ہیں کیونکہ علمائے کرام اور مشائخ موجود ہیں، لیکن ایک مسئلہ ہے جسے ہم بڑی شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ جب ہم لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں ان کے ساتھ چلتے ہیں یا انہیں دیکھتے ہیں تو ہمیں تربیت کا فقدان نظر آتا ہے، دوسرے لفظوں میں تربیت کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے جو کہ معاشرے کیلیے انتہائی تباہ کن صورت حال ہے؛ تو سوال یہ ہے کہ تربیت کنندگان کدھر ہیں؟ تربیت کیسے ممکن ہے؟ شرعی علوم کے نصاب میں تربیت کیسے شامل ہو سکتی ہے؟ تربیت کے بغیر علم کا کیا فائدہ؟ اور ہمیں اس بات کا ادراک کیوں نہیں ہے کہ اساتذہ کے ہاں تربیت کا فقدان کیسے ہوا؟! انہوں نے تعلیم کا شعبہ کیسے اپنا لیا؟ اور تربیت کے حوالے سے جہاں تک گھر والوں کا تعلق ہے ان کا تو کوئی حال ہی نہیں ہے، گھر کی چار دیواری میں تربیت کا فقدان آخری حدوں تک پہنچ چکا ہے! ہم تربیت کرنے والے افراد کیسے تیار کریں؟ کیا تربیت کوئی مستقل علم ہے یا اہل علم اور دانش کے فہم کا نام تربیت ہے؟ سابقہ لوگوں میں سے علمائے کرام، شاہان، سلاطین اور نامور شخصیات سے لیکر عام لوگوں تک اپنی اولاد کی تربیت کرنے کا کیا طریقہ اپناتے تھے؟ايك مسلمان عورت كہتى ہے كہ خاوند كے نگران ہونے اور بيوى كو آگ سے بچانے اور پھر اہل كتاب كى عورت سے شادى كرنے ميں تعارض پايا جاتا ہے
قرآن مجيد كى نص كے مطابق جب خاوند ہى بيوى كا كفيل ہے اور وہ اس كا محافظ بھى ہے اور اسے بيوى پر حكمرانى اور نگرانى كا حق حاصل ہے جيسا كہ درج ذيل فرمان بارى ميں ہے: مرد عورتوں پر نگران اور حاكم ہيں اس ليے كہ اللہ تعالى نے بعض كو بعض پر فضيلت دى ہے، اور اس ليے كہ انہوں نے اپنا مال خرچ كيا ہے النساء ( 34 ). اس ميں كوئى شك و شبہ نہيں كہ خاوند پر واجب اور ضرورى ہے كہ وہ شرعى احكام كى پابندى كرے، ليكن يہ كيسے ہو سكتا ہے جب ايك شخص عيسائى عورت سے شادى شدہ ہو يا يہودى عورت سے نكاح كر ركھا ہو تو پھر وہ روز قيامت انہيں آگ سے كيسے بچا سكےگا ؟ اس ليے كہ غير مسلم يعنى عيسائى اور يہودى بيوى نہ تو محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر ايمان ركھتى ہے، اور نہ ہى وہ قرآن مجيد كو مانتى ہے، اور يہى دو چيزيں جہنم كى آگ سے بچانے والى ہيں، تو پھر اللہ سبحانہ و تعالى نے غير مسلم عفيفہ عورتوں سے شادى كرنا كس طرح مباح كر ديا ؟ ميرى رائے تو يہ ہے كہ مسلمانوں كو صرف مسلمان عورتوں سے ہى شادى كرنى چاہيے، كيا يہ صحيح نہيں ؟ برائے مہربانى مجھے اس سلسلہ ميں معلومات مہيا كر كے عند اللہ ماجور ہوں.والدین بچوں کے جنسی اور حمل کے متعلق سوالات کا جواب کیسے دیں؟
میرے بیٹے کی عمر 6 سال ہے، اور میں امید سے ہوں، تو میں اسے کس طرح بتلاؤں کہ میرے پیٹ میں موجود جنین میرے اندر کیسے وجود میں آیا، میرے بیٹے نے یہ سوال مجھ سے کئی بار کیا ہے، لیکن مجھے علم نہیں کہ میں اسے کیا جواب دوں؟گھروالوں کی بات چیت جاننے کےلیے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کا حکم
میں اپنے بہن بھائیوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا ہوں تا کہ غلط چيزوں کا ادراک ہوسکے اورحقیقتا اس سے فساد اورغلط قسم کی باتوں کودورکیا جاسکا ہے ، اس بارہ میں آپ کی رائے کیا ہے ، آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ انہیں اس کا علم نہیں ؟