جب میں اپنے بھائیوں کوایک برائ سے منع کروں لیکن میں خود وہ برائ کرتا رہوں توکیا میں منافق شمارہوں گا ؟
جواب دے کرمستفید فرمائيں اللہ تعالی آپ کوجزاۓ خیرفرماۓ ۔
دوسروں کوکسی کام سے روکنا اورخود اس کا ارتکاب کہیں نفاق تونہیں ؟
سوال: 10214
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
آّپ پر واجب ہے کہ گناہوں اورمعاصی سے توبہ کریں اوراپنے بھائیوں کو بھی اس نصیحت کریں ، اورآّپ کے لیے معاصی پرقائم رہنا اوراپنے بھائیوں کونصیحت ترک کردینا جائزنہيں اس لیے کہ یہ دومعصیتوں کوجمع کرنا ہے ۔
تواس سے آّّپ اللہ تعالی کے ہاں توبہ کرنے کے ساتھ اپنے بھائیوں کونصیحت بھی کرتے رہیں ، تواس طرح آپ منافق نہیں ہونگے ، لیکن آّپ ایک فعل کا ارتکاب کررہے ہیں جس کی اللہ تعالی نے مذمت کی اور اس کے فاعل پرعیب لگاتے ہوۓ کچھ اس طرح فرمایا ہے :
اے ایمان والو ! تم وہ بات کیوں کہتے ہوجوخود نہیں کرتے ، تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالی کوسخت ناپسند ہے الصف ( 2 – 3 ) ۔
اوراللہ تعالی کا ایک اورمقام پرکچھ اس طرح فرمان ہے :
کیا لوگوں کوتوبھلائیوں کا حکم دیتے ہو ؟ اورخود اپنے آپ کوبھول جاتے ہو باوجود یکہ تم کتاب پڑھتے ہو کیا تم میں اتنی بھی سمجھ نہیں ۔ .
ماخذ:
دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 12 / 268 )