کیا عبداللہ ھرری حبشی نے اسلام کی خدمت کی ہے یا کہ اسے نقصان پہنچایا ہے ؟
عبداللہ ھرری حبشی کے متعلق سوال
سوال: 10216
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
مذکورہ شخص ایک بہت ہی برا اور اس دور میں بدعت اور گمراہی کی جڑ اور ان کا سرخیل ہے ، اس نے اپنے آپ اور اپنے پیروکاروں کو مسلمانوں کے اس عقیدہ کو جس پر نبی صلی اللہ تعالی اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ تعالی تھے اسے تباہ کرنے کے لۓ تیار کررکھا ہے ، اور افقھیات میں انہوں نے اپنے لۓ ایک فاسد مذھب بنایا ہواہے جو کہ ہر شاذ اور ردی قول پر مشتمل ہے جس کی کتاب و سنت میں کوئ سند ہی نہیں ملتی ، اور ان کی اعتقادی اور عملی بہت ہی شنیع غلطیاں ہيں اور اسی طرح وہ دین اسلام کے آئمہ پر سب و شتم کرتے ہیں ۔
توہرجگہ اور ہر ملک کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اس گمراہ فرقہ اور ان کے منحرف شدہ افکار اور شاذ قسم کی آراء سے بچ کر رہیں ۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس فرقہ کے شراور دوسروں کے شرسے مسلمانوں کومحفوظ رکھے ، بیشک وہ اس پر قادر ہے ۔ .
ماخذ:
فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 12 / 308 )