0 / 0

کیا موسیقی کےساتھ پڑھے گۓ دین شعروں سے کفار کودعوت دینا جائز نہيں ؟

سوال: 1036

جب عیسائيوں کودین اسلام کے لیے جمع کیا جاۓ توکیا انہيں موسیقی سے بھری دینی نظموں سے جمع کرکے دعوت دی جاسکتی ہے ؟
اورکیا ایک ایسی دینی گروپ بنایا جاسکتا ہے جودینی اشعار اورنظمیں موسیقی کے ساتھ تیار اوراختیار کرے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

میرے خیال میں اس طرح کا کام کرنے کی کوئ ضرورت نہیں بلکہ ان کے ذمہ یہ ہے کہ وہ عیسائیوں کو مباح اورجائز کام اوروسائل کے ساتھ دعوت دیں مثلا تجوید و ترتیل کے ساتھ قرآن مجید سنا کر یا پھر بلیغ اورموثر قسم کی احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے کانوں میں ڈالی جائيں

اور اسی طرح مفید اور موثرقسم کے ترانے اورنظمیں بغیر کسی موسیقی کے سنائيں جائیں ، اور اسی طرح واضح قسم کے وہ دلائل جومحاسن اسلام پردلالت کرتے ہوں اوراسلامی تعلمیات اوراھداف کواجاگر کرتے ہوں جن سے یہ علم ہوتا ہو کہ دین فطرت اور بشریت کی اصلاح صرف اور صرف اسلام قبول کرنے میں ہی ہے ۔

توجوشخص گانے بجانے کے علاوہ کسی اورچيزکے ساتھ جمع نہيں ہوتا اورقبول نہیں کرتا اس میں کوئ بھلائ اورخیر نہيں ، اوراس کے بارہ میں یہ خیال نہیں کرنا چاہيۓ کہ وہ بات کو تسلیم کرتے ہوۓ قبول اسلام کی طرف آۓ گا ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ .

ماخذ

شیخ ابن جبرین کے فتاوی پرمشتمل کتاب : اللؤلؤ المکین ص ( 28 ) سے لیا گیا ۔

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android