0 / 0

زنا سے پيدا شدہ بہن كى بيٹى سے شادى كرنا

سوال: 105913

ميرے والد نے ميرے چچا كى بيوى سے زنا كر ليا اور اس كے نتيجہ ميں بيٹى پيدا ہوئى اور اس لڑكى ى شادى ہوئى اور ايك بچى كى ماں بن گئى، ميں نے اس لڑكى كا رشتہ مانگا ہے تو كيا شرعى طور پر ميرے ليے يہ رشتہ جائز ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

زنا سے پيدا شدہ بچى سے نہ تو زانى كے ليے نكاح كرنا جائز ہے، اور نہ ہى زانى كى اولاد كے ليے، اور اسى طرح زنا سے پيدا شدہ لڑكى كى بيٹى سے بھى نہ تو زانى كا نكاح حلال ہے اور نہ ہى زانى كے بيٹوں كا.

يہ لڑكى آپ كے ليے زنا سے پيدا شدہ بہن لگتى ہے اس ليے آپ كے ليے اس سے نكاح كرنا حلال نہيں.

ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" آدمى كے ليے اس كى زنا سے پيدا شدہ بيٹى حرام ہے، اور زنا سے بہن اور اس كے بيٹے كى بيٹى بھى، اور بيٹى كى بيٹى اور بھائى كى بيٹى اور اس كى زنا سے بہن بھى، عام فقھاء كا قول يہى ہے " انتہى

ديكھيں: ( 7 / 91 ).

اسم سئلہ ميں اہل علم كا اختلاف پايا جاتا ہے، ليكن جمہور كا مذہب يہى ہے اور يہى احتياط والا بھى ہے.

اس كا يہ معنى نہيں كہ آپ اس لڑكى كے محرم بن جائينگے، اور آپ كا اسے ديكھنا اور اس كے ساتھ خلوت كرنا حلال ہو جائيگا، كيونكہ نكاح كى حرمت سے دائحى حرمت لازم نہيں ہو جاتى كہ اس كے ساتھ خلوت وغيرہ مباح ہو جائے.

ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" محض حرام، اور وہ زنا ہے جس سے حرمت تو ثابت ہو جاتى ہے ليكن محرم ہونا اور ديكھنا مباح نہيں ہو جاتا " انتہى بتصرف

واللہ اعلم.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android