ایک شخص کو عارضہ قلب لاحق ہے، اور اسے تسلسل کے ساتھ دوا چاہیے، تقریبا ہر آٹھ یا چھ گھنٹے کے بعد اس پر دوا کھانا لازم ہے، تو کیا اس سے روزہ ساقط ہو جائے گا؟
0 / 0
2,08230/04/2020
ایک مریض کو تسلسل کے ساتھ دوا چاہیے تو وہ روزوں کا کیا کرے؟
سوال: 106455
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
"جی ہاں اس سے روزہ ساقط ہو جائے گا، اور وہ ہر دن کے بدلے میں ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا، چنانچہ اگر چاہے تو وہ ہر مسکین کو ایک صاع کا چوتھائی حصہ چاول دے دے، اور اگر اس کے ساتھ گوشت بھی شامل کر لے تو یہ اچھا ہو گا، اور اگر چاہے تو پھر رمضان کی آخری رات میں اتنے ہی مساکین کو رات کا کھانا کھلا دے، یا پھر رمضان کے بعد کسی بھی دن میں انہیں دوپہر کا کھانا کھلا دے، یہ سب صورتیں جائز ہیں۔" ختم شد
"مجموع فتاوى ابن عثیمین" روزوں سے متعلقہ فتاوی(126) ۔
واللہ اعلم
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب