0 / 0

روزے كى حالت ميں خون نكلنا

سوال: 106486

اگر كسى شخص كو رمضان المبارك ميں اٹھائيس يوم تك نكسير آتى رہے تو اس كا حكم كيا ہے ؟
آپ كى اطلاع كے ليے عرض ہے كہ ميرى عمر انچاس برس ہو چكى ہے ليكن اب تك مجھے نكسير نہيں آئى تھى، ليكن پچھلے برس رمضان المبارك ميں صبح سے ليكر غروب آفتاب تك تقريبا چھ بار نكسير پھوٹى، اور خون ميرے حلق ميں چلا جاتا اور ميں اسے جما ہوا باہر نكالتا رہا ہوں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر تو معاملہ وہى ہے جو آپ نے بيان كيا ہے تو آپ كا روزہ صحيح ہے؛ كيونكہ آپ كو نكسير ميں كوئى اختيار نہيں تھا اور وہ خود ہى آئى ہے اس ليے اس كے وجود پر آپ كا روزہ نہيں ٹوٹا اس كى دليل شريعت اسلاميہ كى آسانى ہے.

اور اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اللہ تعالى كسى بھى جان كو اس كى استطاعت سے زيادہ مكلف نہيں كرتا البقرۃ ( 286 ).

اور اللہ سبحانہ و تعالى كا يہ بھى فرمان ہے:

اللہ تعالى تم پر كوئى تنگى نہيں كرنا چاہتا المآئدۃ ( 6 ).

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمت نازل فرمائے " انتہى

مستقل فتوى اينڈ علمى ريسرچ كميٹى سعودى عرب.

الشيخ عبد العزبز بن عبد اللہ بن باز.

الشيخ عبد الرزاق عفيفى.

الشيخ عبد اللہ بن غديان.

الشيخ عبد اللہ بن قعود.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 10 / 264 – 265 ).

اور مستقل كميٹى كے فتاوى جات ميں يہ بھى درج ہے:

" اگر كسى شخص كے اختيار كے بغير روزے كى حالت ميں نكسير پھوٹ جائے تو اس كا روزہ صحيح ہے " انتہى.

الشيخ عبد العزبز بن عبد اللہ بن باز.

الشيخ عبد الرزاق عفيفى.

الشيخ عبد اللہ بن غديان.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 10 / 267 ).

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android