0 / 0

روزے كى حالت ميں جسم سن كرنا اور دانتوں كى صفائى يا كھوڑ بھرنا يا دانت نكالنا

سوال: 106495

اگر انسان كو دانت درد ہو اور وہ ڈاكٹر كے پاس جائے تو ڈاكٹر اس كے دانتوں يا كھوڑ كى صفائى كرے يا كوئى دانت نكال د ے تو كيا ايسا كرنا اس كے روزے پر اثرانداز ہوگا يا نہيں، اور اگر ڈاكٹر نے سن كردينے كا انجيكشن لگايا تو كيا اس كا روزے پر اثر پڑيگا؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

” سوال ميں جو كچھ ذكر كيا گيا ہے اس كا روزے پركوئى اثر نہيں، بلكہ يہ معاف ہے، ليكن مريض كو چاہيے كہ وہ خون يا دوائى نگلنے سے اجتناب كرے، اور اسى طرح مذكورہ انجيكشن كا بھى روزے كى صحت پر كوئى اثر نہيں.

كيونكہ يہ كھانے پينے كے معنى ميں نہيں، اور اصل ميں روزہ صحيح سلامت ہے ” انتہى

فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android