0 / 0
5,85001/10/2010

شوال كے روزوں كى ذوالقعدہ ميں قضاء كرنا

سوال: 112141

اگر شوال كے چھ روزے ذوالقعدہ ميں ركھيں جائيں تو كيا شوال كے چھ روزوں كا مخصوص اجروثواب حاصل ہو جائيگا ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر تو اسے كوئى عذر ہو مثلا بيمارى يا حيض يا نفاس وغيرہ دوسرے عذر جن كى بنا پر اس نے رمضان كے روزوں كى قضاء ميں تاخير كى يا پھر شوال كے چھ روزوں ميں تاخير كى تو بلاشك شوال كے چھ روزوں كا اجروثواب حاصل ہونے ميں كوئى شك نہيں، علماء كرام نے يہى بيان كيا ہے.

ليكن اگر اس كے پاس كوئى عذر نہ ہو بلكہ اس نے شوال كے چھ روزے بغير كسى عذر كے ويسے ہى ذوالقعدہ تك مؤخر كر ديے تو حديث كى نص تو اسى پر دلالت كرتى ہے كہ وہ اس مخصوص اجروثواب كو حاصل نہيں كر سكےگا، كيونكہ يہ سنت ايك مخصوص وقت ميں ہے جو بروقت نہيں كى گئى.

جس طرح كہ دس ذوالحجہ كا روزہ رہ جائے يا كسى دوسرے دن مثلا يوم عاشوراء كا جس كے ليے وقت مقرر كيا گيا ہے تو يہ خاص معنى زائل ہو جاتا ہے، اور صرف روزہ باقى رہ جائيگا " انتہى

فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن السعدى رحمہ اللہ .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android