اللہ تعالی کے اسم ” الحیي ” کا معنی کیا ہے ؟
اللہ تعالی کے اسم ” الحیی ” کا معنی ۔
سوال: 11301
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کو حیاء کے وصف سے متصف کیا ہے ، اللہ تعالی کی حیاء کا فہم ادراک نہیں کرسکتی اور نہ ہی عقلیں اس کی کیفیت تک پہنچ سکتی ہیں ، اللہ سبحانہ وتعالی حیاء والا کرم وجود اورجلال کامالک ہے ، اللہ تبارک وتعالی اپنے حلم وکرم اور رحمت وکمال اور کرم کی بنا پر اپنے بندے کی ہتک اوراسے ذلیل کرنے سے حیاء کرتا ہے ، اور پھر اللہ سبحانہ وتعالی اس شخص کے ہاتھوں کوجواس کی طرف پھیلاتاہے خالی لوٹانے سے حیاء کرتاہے ، اور اللہ سبحانہ وتعالی حیاء کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔
ابن قیم رحمہ اللہ تعالی کا قول ہے :
وہ اللہ عزوجل حیاء والاہے کہ اپنے بندے کو علانیہ گناہ کرنے پربھی بے عزت نہيں کرتا ، لیکن اس کی پردہ پوشی کرتا ہے اس لۓ کہ وہ پردہ پوشی کرنے والا ( ستیر ) اورگناہوں کوبخشنے والا ہے ۔ .
ماخذ:
دیکھیں : کتاب شرح اسماء اللہ تعالی الحسنی صفحہ نمبر (114) - تالیف : ڈاکٹر حصۃ الصغیر