كيا بغلوں كے بال استرے يا بليڈ سے صاف كرنے صحيح ہيں ؟
0 / 0
7,61917/01/2007
بغلوں كے بال استرے وغيرہ سے صاف كرنا
سوال: 1183
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
جائز ہيں؛ كيونكہ بغلوں كے بال صاف كرنا مقصود ہيں، چاہے وہ اكھاڑ كر كيے جائيں، يا پھر مونڈ كر يا كوئى اور طريقہ استعمال كر كے، ليكن اگر آسانى ہو تو اكھاڑنا بہتر ہيں، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" پانچ اشياء فطرتى ہيں: ختنہ كرنا، اور مونچھيں كاٹنا، اور ناخن تراشنا، اور بغلوں كے بال اكھاڑنا، اور زيرناف بال مونڈنا "
صحيح بخارى اور صحيح مسلم.
ماخذ:
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 5 / 171 )