ہم ایک اسلامی ویب سائٹ چلا رہے ہیں ، کیا ہمارے لیے جائز ہے کہ ہم گندی اورقبیح ویب سائٹوں کودیکھنے والوں کی تعداد کے بارہ میں معلومات حاصل کریں تا کہ انہیں نصیحت کرنے میں مفید ثابت ہو اور ہوسکتا ہے کہ اس میں دعاۃ اوراصلاح کرنے والوں کے لیے بھی مفید معلومات پائيں جائیں ؟
0 / 0
4,47708/09/2003
قبیح اوربدکاری کی ویب سائٹ پرآنے والوں کے تناسب کا سروے کرنا
سوال: 11881
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگر توان معلومات اورسروے کی دعاۃ اوردوسرے لوگوں کوشرعی فائدے ہوں اوراس پرکوئ ممنوعہ چيز بھی مرتب نہ ہوتی ہو مثلا لوگوں کی بعینہ ذلت ورسوائ ، یا پھر ان ویب سائٹوں کی تشہیر و اوربرائي کی ترویج وغیرہ نہ ہوتی ہو اس میں کوئ حرج نہیں اوربعض حالات کے علاج میں ممد معاون بھی ہوسکتی ہے ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد