داؤن لود کریں
0 / 0
277706/07/2008

بيوہ عورت كا دوران عدت تعليم حاصل كرنے كے ليے سكول جانا

سوال: 120233

ايك طالبہ جو ابھى ہائى سكول ميں تعليم حاصل كر رہى تھى كا خاوند فوت ہوگيا ہو تو كيا اس كے ليے دوران عدت تعليم جارى ركھنا جائز ہے يا نہيں؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

بيوہ كے ليے اپنى عدت اسى گھر ميں
گزارنا لازم ہے جس ميں وہ خاوند كے فوت ہونے كے وقت رہائش ركھتى تھى، اسے چار ماہ
دس يوم اسى گھر ميں عدت گزارنا ہونگے، اور وہ كسى دوسرے گھر ميں رات بسر نہ كرے،
اور وہ عورت ہر اس چيز سے بھى اجتناب كريگى جو اسے خوبصورت بناتى ہو، اور اس كى طرف
ديكھنے كى دعوت دے، مثلا وہ خوشبو نہيں لگائيگى، اور نہ ہى خوبصورت لباس پہنےگى،
اور جسمانى زيبائش و زينت بھى اختيار نہيں كريگى، اور ميك اپ بھى نہيں كر سكتى،
ليكن كسى ضرورت كى بنا پر وہ دن كے وقت گھر سے نكل سكتى ہے.

اس بنا پر اس طالبہ كے ليے مدرسہ
جانا جائز ہے تا كہ وہ اپنى كلاسز ميں اسباق پڑھ سكے، اور مسائل كا حصول كر سكے
ليكن عدت كے دوران بيوہ عورت جن امور سے اجتناب كرتى ہے اسے ان امور سے اجتناب كرنا
ہوگا ” انتہى

اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ
والافتاء.

الشيخ عبد العزيز بن باز.

الشيخ عبد الرزاق عفيفى.

الشيخ عبد اللہ بن غديان.

الشيخ عبد اللہ بن قعود.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android