0 / 0

حدیث ( جب آپ فقرآتا دیکھیں تو یہ کہیں کہ صالحین کے شعارکومرحبا )

سوال: 12107

اس حدیث کا درجہ کیا ہے " اللہ تعالی نے اپنے کسی نبی کی طرف وحی فرمائ کہ جب فقرآتے ہوۓ دیکھو تو یہ کہو : صالحین کے شعارکو خوش آمدید ، اور جب کشادگی ( مالداری ) آتے دیکھوتو یہ کہو : گناہ کی سزا جلدی دے دی گئ ہے !! ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

یہ حدیث دارمی نے مسندالفردوس میں – حافظ عراقی کے مطابق – مکحول عن ابی درداء کی سند سے روایت کی جو کہ ضعیف ہے اس لیے کہ مکحول کا ابودرداء رضی اللہ تعالی عنہ سے سماع ثابت نہیں ۔ دیکھیں : تخریج احیاء علوم الدین ( 4 / 191 ) ۔

اورابونعیم نے " حلیۃ " ( 6 / 5 ) میں مجاھد عن کعب الاحبار سے اور دوسری جگہ ( 6 / 37 ) میں قتادۃ عن کعب الاحبار کی سند سے روایت کیا ہے ۔

ان دونوں میں اسحاق بن بشر کاھلی جو کہ متروک ہے پایا جاتا ہے ، ابوذرعہ کا کہنا ہے کہ یکذب ، اور دادقطنی نے اسے کذاب اور متروک کہا اور ازدی نے متروک الحدیث ساقط یرمی بالکذب ، یہ متروک الحدیث اور ساقط ہے اس پرجھوٹ کی تہمت لگائ جاتی تھی کہا ہے ، اور ابن حبان کا کہناہے کہ ، یہ ثقہ راوی پراحادیث گھڑتا تھا اس کی احادیث صرف تعجب کی بنا پرحدیث لکھی جا سکتی ہیں ۔

دیکھیں : الجرح والتعدیل ( 2 / 214 ) اور الضعفاء والمتروکین لابن جوزی ( 1 / 100 ) ۔

یہ گۓ گذرے قصہ گوؤں میں سے تھا ، امام ذھبی اس کے ترجمہ میں کہتے ہیں کہ : الشیخ ، عالم ، اور قصہ گو ، ضعیف ، اورتالف ابواسحاق بن بشربن محمد بن عبداللہ بن سالم ھاشمی اور ولا ء کے اعتبار سے بخاری ہے اور صاحب کتاب " المبتداء ، جو دوجلدوں میں مشہور ہے ، اس سے ابن جریر اور اس کے علاوہ اوربھی نقل کرنے والے ہیں ، اس کتاب میں اس نے بلایا اورموضوعات بیان کی ہیں ۔ سیر اعلام النبلاء ( 9 / 477 – 478 ) ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ

الشيخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android