داؤن لود کریں
0 / 0

کیا فوجی یونٹ میں ملازمت کرنےوالے کے لیے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

سوال: 12407

میں فوجی یونٹ میں ملازمت کرتاہوں اوررمضان المبارک شروع ہوچکا ہے توکیا میرے لیے روزہ چھوڑنا جائز ہے کیونکہ حالات روزہ رکھنے کی اجازت نہيں دیتے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

آپ کے لیے روزہ چھوڑنے کی اجازت نہيں کیونکہ آپ روزہ رکھنے کے مکلف ہیں ، لیکن اگر آپ مسافر ہوں یا پھر مریض اورمرض بھی ایسا جس میں روزہ نہ رکھا جاسکے توپھر روزہ چھوڑنا جائز ہے ۔

کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

جوکوئي مریض ہویا مسافر تووہ دوسرےدنوں میں گنتی پوری کرے البقرۃ ( 185 ) ۔

اورایک دوسرے مقام پر کچھ اس طرح فرمایا :

اللہ تعالی کسی بھی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہيں کرتا البقرۃ ( 286 ) ۔

اورایک مقام پر اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

اورتم پر دین کے بارہ میں کوئي تنگي نہيں ڈالی الحج ( 78 ) ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اوران کے صحابہ کرام پر رحمتيں نازل فرمائے .

ماخذ

دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 232 ) ۔

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android