داؤن لود کریں
0 / 0

روزے كى حالت ميں ناك كے ليے سپرے استعمال كرنا

سوال: 124202

روزے كى حالت ميں اسپرے استعمال كرنے كا حكم كيا ہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

" ضرورت كے وقت استعمال كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن اگر اسے رات تك استعمال كرنا ممكن ہو تو ايسا كرنے ميں زيادہ احتياط ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ.

ديكھيں: مجموع فتاوى الشيخ ابن باز ( 15 / 264 ).

اور اسلامى فقہ اكيڈمى كى قرار ميں درج ہے:

" درج ذيل امور روزہ توڑنے والى اشياء ميں شامل نہيں ہوتيں….. آئى ڈراپس يعنى آنكھ كے ليے قطرے يا كان كے ليے قطرے، يا ناك كے ليے محلول، يا ناك كے ليے قطرے، يا ناك كے ليے سپرے، جبكہ حلق ميں پہنچنے كى صورت ميں اسے نگلا نہ جائے بلكہ باہر نكال ديا جائے " انتہى.

ديكھيں: مجلۃ المجمع ( 10 / 454 ).

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android