0 / 0

روزے كى حالت ميں مصنوعى آكسيجن استعمال كرنا

سوال: 124206

كچھ مريض سانس ميں تنگى كى بنا پر مصنوعى آكسيجن استعمال كرنے كے ضرورتمند ہوتے ہيں كيا يہ روزے پر اثرانداز ہوتى ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

بعض مريضوں كو آكيسجن لگائى جاتى ہے يہ روزے كو باطل نہيں كرتى، كيونكہ آكسيجن ميں كسى اور مادے كا اضافہ نہيں كيا جاتا تو اس كا حكم طبعى سانس كا ہو گا.

اس ليے مجمع الفقہ الاسلامى كى قرار ہے:

" درج ذيل امور مفطرات يعنى روزہ توڑنے والى اشياء ميں شامل نہيں ہوتيں….. آكسيجن گيس " انتہى

ديكھيں: ميگزين مجمع الفقہ الاسلامى ( 10 / 2 / 96 – 454 ).

اور ديكھيں: مفطرات الصيام المعاصرۃ تاليف ڈاكٹر احمد خليل صفحہ نمبر ( 50 ).

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android