داؤن لود کریں
0 / 0

خاوند سے وعدہ كر ليا كہ وہ اس كے بعد كسى سے شادى نہيں كرے گى !!

سوال: 12528

ايك عورت نے خاوند سے وعدہ كيا كہ وہ اس كى وفات كے بعد كسى سے بھى شادى نہيں كرے گى، حتى كہ اللہ تعالى اپنى رحمت اور فضل سے دونوں كو جمع كردے، تو كيا وہ اس كے بعد شادى كر سكتى ہے؟

اور كيا يہ منافقوں كى صفات وعدہ نہ پورا كرنا شمار ہو گا ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس عورت كے ليے
خاوند كى وفات كے بعد شادى كرنا جائز ہے، اور وہ اپنى قسم كا كفارہ ادا كرے، كيونكہ
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” اللہ كى قسم اگر اللہ چاہے ميں جو
قسم بھى اٹھاتا ہوں اور پھر اس سے بہتر ديكھتا ہوں تو اپنى قسم كا كفارہ ادا كر كے
وہ كام كرتا ہوں جو بہتر ہو”

صحيح بخارى حديث نمبر ( 3133 ) صحيح
مسلم حديث نمبر ( 1649 )

اور ايك دوسرى حديث ميں رسول كريم
صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” جب تم قسم اٹھاؤ تو اس كے علاوہ
كوئى اور اس سے بہتر ديكھو تو اپنى قسم كا كفارہ ادا كر كے اس سے بہتر چيز پر عمل پيرا
ہو جاؤ ”

صحيح بخارى حديث نمبر ( 2622 ) صحيح
مسلم حديث نمبر ( 1652 )

اس عورت كے ليے بغير شادى كے رہنے سے
شادى كرنا زيادہ بہتر ہے، كيونكہ اس ميں بہت سارى مصلحتيں ہيں.

ماخذ

ماخوذ از: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 23 / 24 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android