داؤن لود کریں
0 / 0
676806/11/2008

بيك آواز اجتماعى طور پر تلبيہ كہنے كا حكم

سوال: 125399

كيا احرام باندھنے كے بعد كسى ايك شخص كے ليے تلبيہ كہنا اور باقى اشخاص كا اس كے پيچھے تلبيہ كہنا جائز ہے يا نہيں ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

عمرہ كرنے والوں كا بيك زبان اجتماعى طور پر تلبيہ كہنا مشروع نہيں كہ سب اكٹھے تلبيہ كہنا شروع كريں اور اكٹھے ہى ختم كريں، يہ ان غلطيوں ميں شمار ہوتى ہے جس ميں آج اكثر لوگ پڑے ہوئے ہيں، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اور صحابہ كرام سے يہ ثابت نہيں كہ وہ سب بيك زبان اجتماعى تلبيہ كہا كرتے تھے، بلكہ ان ميں سے ہر كوئى شخص اپنے طور پر عليحدہ تلبيہ كہتا تھا چاہے باقى افراد كے تلبيہ كى آواز كے موافق آجاتا يہ مخالف.

مزيد آپ سوال نمبر ( 33746 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

اور مستقل فتوى كميٹى كا فتوى ہے:

سوال:

حجاج كا اجتماعى تلبيہ كہنے كا حكم كيا ہے، وہ اس طرح كہ ايك شخص تلبيہ كہتا ہے اور باقى اس كے پيچھے تلبيہ كہتے ہيں ؟

كميٹى كے علماء كا جواب:

" ايسا كرنا جائز نہيں، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے اس كا ثبوت نہيں ملتا، اور نہ ہى خلفاء راشدين رضى اللہ عنہم سے اس كا ثبوت ملتا ہے، بلكہ يہ بدعت ہے " انتہى

اور شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" انس رضى اللہ تعالى عنہ كا قول:

" ہم نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے ساتھ حج كيا تو ہم ميں سے كچھ لوگ اللہ اكبر كہنے والے تھے، اور كچھ لا الہ الا اللہ كہہ رہے تھے " متفق عليہ.

يہ اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ وہ اجتماعى تلبيہ نہيں كہتے تھے، اور اگر وہ اجتماعى تلبيہ كہتے ہوتے تو پھر وہ سب اكٹھے لا الہ الا اللہ كہتے، يا پھر سب اللہ اكبر كہتے، ليكن ان ميں سے تو كچھ تكبيريں كہہ رہے تھے، اور كچھ لا الہ الا اللہ كہہ رہے تھے يعنى ہر كوئى حسب حال كہہ رہا تھا " انتہى

ديكھيں: الشرح الممتع ( 7 / 111 ).

واللہ اعلم.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android