0 / 0
4,56414/02/2010

خاوند نے بيوى كى طلاق ايك شرط پر معلق كر دى تو بيوى نے وہ كام بھول كر ليا

سوال: 128823

آدمى نے بيوى سے كہا: اگر تو نے ميرى بہن اور ميرے ماموں سے ايسا اعتراض كيا جو انہوں نے كلام نہيں كى تو تجھے تين طلاق، اور پچيس دن كے بعد بيوى نے بھول كر يہ فعل كر ليا، اور خاوند يہ چاہتا تھا كہ بيوى اس كى بہن اور ماموں سے جھگڑا نہ كرے، اور اس كا مقصد طلاق نہيں تھا .

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

مذكورہ طلاق واقع نہيں ہوئى، اور مذكورہ بيوى اپنے خاوند كے نكاح اور عصمت ميں باقى ہے، كيونكہ اس نے معلق طلاق والا فعل بھول كر كيا ہے.

اور پھر اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اے ہمارے پروردگار اگر ہم بھول جائيں يا ہم سے غلطى ہو جائے تو ہمارا مؤاخذہ نہ كرنا البقرۃ ( 286 ).

چنانچہ اللہ سبحانہ و تعالى نے فرمايا: ” ميں نے ايسا كر ديا”

جيسا كہ صحيح حديث ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہميں خبر دى ہے.

اور علماء كے صحيح قول كے مطابق جب كوئى شخص جس پر قسم كھائى گئى ہے شرط كو بھول كر كر بيٹھے يا جہالت ميں كر لے تو معلق كردہ واقع نہيں ہوگى.

ليكن اگر وہ عمدا اور جان بوجھ كر كرے تو علماء كے صحيح قول كے مطابق اس كے خاوند پر قسم كا كفارہ ہے؛ كيونكہ مذكورہ شرط قسم كے حكم ميں ہے ” انتہى .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android